Article Image

🔰 ایک موقع اور ملا ہے، فائدہ اُٹھائیے

▪️از ـ محمود احمد خاں دریابادی

وہی ہوا جو اس سے پہلے یوسی سی میں ہو چکا تھا، تب بھی مسلمانوں کا جذبہ دیکھ کر حکومت کے ہاتھ پیر پھول گئے تھے اور ای میل بھیجنے کی آخری تاریخ اچانک بڑھا دی گئی تھی تاکہ مسلم مخالفین کو بھی زیادہ سے زیادہ میل بھیجنے اور اپنی تعداد بڑھانے کا موقع مل سکے، بالکل اسی طرح اس بار بھی وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں رائے دینے کے لئے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی نے اچانک تاریخ دو دن آگے بڑھا دی ہے۔ بہانہ یہ کیا کہ چوں کہ رائے شماری کا آخری اشتہار یکم ستمبر کو شایع ہوا تھا اس لئے پندرہ دن کی مدت ۱۵ ستمبر کو پوری ہو رہی ہے۔ لیکن حکومت شاید یہ نہیں جانتی کہ ہماری قوم میں جب غیرت اسلامی بیدار ہو جاتی ہے تو وہ ہر رکاوٹ کو باسانی عبور کرلیتے ہیں۔ پچھلی بار بھی کثرتِ تعداد کے باوجود مسلم مخالفین ناکام ہوئےتھے اور مسلمانوں کے ای میل کی تعداد مخالفین سے کہیں زیادہ تھی، ان شاء اللہ اس بار بھی ناکام ہوں گے۔

دوستو! رائے شماری کی مدت میں جو دو دن کا اضافہ ہوا ہے اس کو ہمیں موقع کی شکل میں دیکھنا چاہیئے۔

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H