Article Image

◆☜ سلسلہ نمبر (۳۵)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۳۵)
◆☜ عبادات کےلئے تخصیص اوقات کی حکمتیں:
◆☜(۱) جیسا کہ انسان پر ظاہری اور جسمانی طور پر تغیر اوقات وتہدیل حالات مشاہدہ میں آرہے ہیں ایسی ہی تغیر اوقات کے ساتھ اس پر روحانی تبدیلیاں بھی واقع ہوتی رہتی ہیں اور جیسا کہ ان تغیر اوقات کا اثر انسان کے جسم پر پڑتا ہے ایسا ہی اس کی روحانیت پر بھی اثر ہوتاہے۔
◆☜ تبدیلی اوقات وحالات کے ایسے بعض اوقات کا دور کا وقت روزانہ دور کے ساتھ ہوتاہے وہ روزانہ پانچ نمازوں کے اوقات ہیں۔ اور بعض اوقات کا دور ہفتہ کے دور کے ساتھ ساتھ ہوتاہے وہ روز جمعہ کا وقت ہے۔ اور بعض اوقات کا دور سال کے دور کے ساتھ ہوا کرتاہے وہ رمضان شریف وعیدین ہیں۔
◆☜(۲) لوگوں کے اعمال درگاہِ الہٰی میں دوشنبہ و پنجشنبہ کو پیش ہونا جو احادیث نبویہ میں مذکورہے اور رمضان میں قرآن کریم کا نازل ہونا فضیلت اوقات وانسانی حالات کی خصوصیتوں کی طرف ایماء ہے۔
◆☜(۳) جیسا کہ جسم کی حفاظت کےلئے بطور حفظ ماتقدم خدا تعالٰی کی پیدا کردہ اشیاء و ادویہ غذائیں حسب مناسبت وقت استعمال کی جاتی ہیں ایسا ہی روحانیت کی حفاظت کےلئے خدا تعالٰی کے فرمودہ احکام کی بجا آوری بمنا سبت اوقات معینہ کی جاتی ہے۔
◆☜(۴) نماز کےلئے وقت کا مقرر کرنا ضروری ہے کیونکہ وقت کی تعیین سے انسانوں کے دلوں کو اس کی طرف توجہ رہتی ہے اور ان کو جمعیت رہتی ہے اور نہ یہ جھگڑا رہتاہے کہ ہر شخص اپنی رائے پر چلے۔ کیونکہ جس امرکی تعیین نہ ہو اس میں ہر شخص اپنی رائے کا دخل دینا چاہتاہے۔ خواہ اس میں اس کا نقصان ہی کیوں نہ ہو۔
◆☜(۵) اگر عبادات کےلئے اوقات معین نہ ہوتے تو اکثر لوگ تھوڑی سی نماز روزہ کو زیادہ خیال کرتے جو بالکل رائیگاں اور غیر مفید ہوتا۔ تعیین اوقات میں یہ بھی ایماء ہے کہ اگر کوئی شخص ان اوقات کی پابندی سے آزاد رہنا چاہے اور ان کے ترک کرنے کے حیلے حوالے کرے تو اس گی شمالی ممکن ہوسکے۔
◆☜(۶) حکمت الہٰی کا اقتضا ہوا کہ انسان کو زمانے کے ہر ایک حصہ کے بعد نماز کی پابندی اور اس کے وقت کا حکم دیا جائے تاکہ نماز سے پہلے اس کا انتظار کرنا اور اس کےلئے تیار رہنا اور نماز پڑھ لینے کے بعد اس کے نور کا اثر اور اسکے رنگ کا بقیہ بھی بمنزلہ نماز ہی کے ہوجائے اور غفلت کے اوقات میں خدا تعالٰی کا ذکر مد نظر رہا کرے اور اس کی اطاعت میں دل معلق رہے۔ اس میں مسلمان کا حال اس گھوڑے کی طرح رہتا ہے جس کی اگاڑی پچھاڑی بندھی ہوتی ہے۔ اور ایک دو دفعہ کودتاہے اور پھر بےبس ہوکر رہ جاتاہے اور نماز کی پابندی سے غفلت اور گناہوں کی سیاہی دلوں کے اندر نہیں بیٹھتی۔
◆☜(۷) تقرری اوقات خمسہ میں پابندی اوقات اور امور مہمہ میں تا خیرنہ کرنے کی طرف ایماء ہے۔ لاتؤخّر عمل الیوم لغد یعنی آج کا کام کل پر نہ چھوڑو۔
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H