╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۱۰) 🌸
✉️ اخلاق کی حفاظت کی فکر ✉️
﷽
💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞
☜📚 اخلاقِ فاضلہ کے حصول کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی بھر حفاظت کی فکر بھی لازم ہے اس لئے کہ ہر اچھی عادت کے بالمقابل بری عادت زورلگاتی ہے اگر آدمی ذرا بھی غافل ہوا تو اندیشہ ہے کہ خلق حسن سے محروم ہوجائے کیوں کہ عادت بننے میں دیر لگتی ہے مگر بگڑنے میں وقت نہیں لگتا اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم قرآن وحدیث میں آمدہ عادات طیبہ اور صفاتِ حسنہ میں سے ہر ایک صفت اور عادت کو پیش نظر رکھیں اور گاہے بگاہے اپنی ذات کا محاسبہ کرتے رہیں اگر زندگی ان کے مطابق ہو تو اللہ تعالٰی کا شکر بجا لائیں اور موافقت میں کمی محسوس کریں تو بتکلف مطابق بنانے کی کوشش کیا کریں
◆☜ تجربہ سے یہ بات ثابت ہے کہ اخلاق فاضلہ پر صدق دل سے عمل پیرا ہونا بہت مشکل ترین امر ہے اور اخلاق کو درست رکھنے کےلئے بڑے کڑوے گھونٹ پینے پڑتے ہیں جوان پر صبر کرےگا وہی کامیاب ہوجائے گا حضرت سعیدبن العاص رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹوں کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا میرے بیٹو! یہ اخلاق حسنہ اگر ہلکے اور آسان ہوتے تو کمینے لوگ تم سے پہلے انہیں اخیتار کرلیتے لیکن بات یہ ہے کہ یہ طبعیت پر بڑے ناگوار اور کڑوے ہیں ان پر وہی ثابت قدم رہ سکتاہے جوان کی قدر جانتا ہو اور ان پر آخرت میں اجروثواب کا امید وار ہو
[ مکارم الاخلاق ۴۹ ]
◆☜ واقعی جن حضرات کی نظر میں اخلاق کی قدر ہوتی ہے وہ ظاہری نقصان اور تکلیف برداشت کرلیتے ہیں لیکن اپنے اخلاق اور نیک نامی پر آنچ نہیں آنے دیتے
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H