ملفوظاتِ حکیم الامّت مجدد الملّت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
مہمانی کے آداب
ادب ۳۹: (بدنی) خدمتِ شیخ پہلی ملاقات میں کرنا سخت بار معلوم ہوتا ہے، اگر شوق ہے پہلے بے تکلفی پیدا کرے۔
ادب ۴۰: اگر مجلس میں کوئی خاص گفتگو ہورہی ہو تو نئے آنے والے کو یہ چاہیے کہ خواہ مخواہ سلام کرکے اپنی طرف متوجہ کر کے سلسلہ گفتگو میں مزاحم (دخل انداز) نہ ہو، بلکہ چاہیے کہ چپکے سے نظر بچا کر بیٹھ جائے پھر موقعہ سے سلام وغیرہ کرسکتا ہے۔
ادب ۴۱: کھانے پر اصرار تکلّف کے ساتھ خلافِ مصلحت میں مہمان نہ چاہیے۔
ادب ۴۲: خواہ مخواہ پیٹھ کے پیچھے بیٹھنا سخت بار معلوم ہوتا ہے، تعظیم کیلئے ہر نشست و برخاست (اٹھنےبیٹھنے)کے موقعہ پر اکثر باوجود ضرورت اٹھنے سے مانع ہوتا ہے، نہیں چاہیے۔
(آداب المعاشرت، صفحہ ۱۶)
https://chat.whatsapp.com/FJzf3IUx8dM4t003BnsTEA
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H