Article Image

◆☜ قسط نمبر (۸)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۸) 🌸
✉️ غصہ اخلاقی زہر ہے ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞

☜📚 اسی طرح غصہ اخلاق فاضلہ کےلئے سب سے مضر چیز ہے ایک مرسل روایت میں ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں آکر عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کون سا عمل سب سے افضل ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ حسنِ اخلاق پھر اس نے دائیں جانب سے آکر بعینہٖ یہی سوال دہرایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر یہی جواب دیاکہ سب سے افضل عمل حسن اخلاق ہے پھر اس نے بائیں جانب سے آکر یہی سوال کیا تو آپ نے وہی جواب مرحمت فرمایا اخیر میں اس نے پیچھے سے آکر پھر یہی پوچھا کہ کون سا عمل سب سے افضل ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا
📚 مَالَكَ لاَتَفْقَهُ ، حُسْنُ الْخُلُقِ هُوَ اَنْ لاَّ تَغْضَبَ اِنِ اسْتَطَعْتَ 📚
[ الترغیب والترھیب ۵۶۷]
◆☜ کیا بات ہے تم سمجھتے نہیں سب سے افضل عمل حسن اخلاق ہے اور وہ یہ ہے کہ تم حتی الامکان غصہ سے پرہیز کرو
◆☜ اس روایت میں حسنِ اخلاق کے طالبین کو ایک اہم ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بے جا غصہ سے پرہیز کریں کیونکہ غصہ ایسا زہر ہے جو سارے اخلاق پر منٹوں میں پانی پھیر دیتاہے اور غور کیا جائے تو پتہ چلے گا کہ حسن اخلاق کا اہم ترین عنصر عصہ سے پرہیز ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شمائل طیبہ میں ثابت ہے کہ آپ کبھی اپنے ذاتی معاملہ پر غصہ کا اظہار نہیں فرماتے تھے لیکن جب بات اللہ تعالٰی کے حدود کی پامالی کی ہوتی تو آپ کے غصہ کی کوئی تاب نہ لاسکتا تھا اسی بناپر قرآنِ کریم میں اہل ایمان کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا گیا
📚 وَ الۡکٰظِمِیۡنَ الۡغَیۡظَ وَ الۡعَافِیۡنَ عَنِ النَّاسِ ؕ وَ اللّٰہُ یُحِبُّ الۡمُحۡسِنِیۡنَ 📚
[ سورۃ اٰل عمران ۱۳۴]
◆☜ اور غصہ کے ضبط کرنے والے اور لوگوں سے درگذر کرنے والے ہیں اور اللہ تعالٰی ایسے نیک (صفات والے) لوگوں کو محبوب رکھتے ہیں
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H