Article Image

◆☜ قسط نمبر (۷)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۷) 🌸
✉️ تواضع، بہترین خلق ہے ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞

☜📚 میل ملاپ اور محبت کی جڑ تواضع ہے جسے اخلاقِ فاضلہ میں ممتاز مقام حاصل ہے حتی کہ اللہ تبارک و تعالٰی نے اپنے خاص بندوں کی تعریف میں سب سے پہلے اسی صفت کو ذکر فرمایا ہے
🌸 ارشاد خداوندی ہے 🌸
📚 وَ عِبَادُ الرَّحۡمٰنِ الَّذِیۡنَ یَمۡشُوۡنَ عَلَی الۡاَرۡضِ ہَوۡنًا وَّ اِذَا خَاطَبَہُمُ الۡجٰہِلُوۡنَ قَالُوۡا سَلٰمًا 📚
[ سورۃ الفرقان ۶۳]
◆☜ اور رحمٰن کے خاص بندے وہ ہیں جو زمین پر عاجزی کے ساتھ چلتے ہیں اور جب ان سے ناواقف لوگ الجھنے لگیں تو وہ کہتے ہیں صاحب سلامت
🌸 اور ایک حدیث میں ارشاد نبوی ہے 🌸
📚 إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَیَّ أُحَاسِنُكُمْ أَخْلاقاً الْمُؤَطِّئُوْنَ أَكْنَافاً، الَّذِيْنَ يَأْلَفُوْنَ وَيُؤْلَفُوْنَ، وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَیَّ الْمَشَّاؤُنَ بِالنَّمِيْمَةِ الْمُفَرِّقُوْنَ بَيْنَ الأَحِبَّةِ الْمُلْتَمِسُوْنَ لِلْبُرَاٰءِ الْعَيْبَ 📚
[ رواہ الطبرانی فی الصغیر والاوسط الترغیب والترھیب ۵۶۸]
◆☜ مجھے سب سے زیادہ محبوب تم میں بہترین اخلاق والے لوگ ہیں جو اپنے کندھوں کو (تواضع کی بنا پر) جھکاتے رہتے ہیں جو خود بھی لوگوں سے محبت رکھتے ہیں اور ان (کے اخلاق کی بنا پر ان) سے بھی محبت رکھی جاتی ہے اور مجھے سب سے ناپسند وہ لوگ ہیں جو چغلی کھاتے ہیں دوستوں میں تفریق کا بیج بوتے ہیں اور بے قصوروں میں عیب ڈھونڈتے ہیں
◆☜ خلاصہ:—— یہ نکلا کہ حسن اخلاق کا نبیادی ستون نرم خوئی اور تواضع وانکساری ہے جس طرح اللہ تعالٰی اور نبی اکرم علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اچھے اخلاق والے لوگ پسند ہیں اسی طرح بدخو اور متکبر لوگ سخت ناپسند ہیں اور واقعہ یہ ہے کہ اس حقیقی تواضع کے بغیر حسن اخلاق کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا
🌸 حضرت حکیم لقمان رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا 🌸
📚 وَ لَا تُصَعِّرۡ خَدَّکَ لِلنَّاسِ وَ لَا تَمۡشِ فِی الۡاَرۡضِ مَرَحًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ کُلَّ مُخۡتَالٍ فَخُوۡرٍ وَ اقۡصِدۡ فِیۡ مَشۡیِکَ وَ اغۡضُضۡ مِنۡ صَوۡتِکَ ؕ اِنَّ اَنۡکَرَ الۡاَصۡوَاتِ لَصَوۡتُ الۡحَمِیۡرِ 📚
[ سورۃ لقمان ۱۸ ۱۹]
◆☜ اور اپنے گال لوگوں کے سامنے مت پھلا (غرور سے مت دیکھ) اور زمین پر اکڑ کرمٹ چل بےشک اللہ کو نہیں بھاتا کوئی اتراتا ہوا بڑائیاں کرنے والا اور میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز پست رکھ بے شک بدترین آواز گدھے کی آواز ہے
🌸 ایک روایت میں پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا 🌸
📚 إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ وَأَقْرَبَكُمْ مِنِّيْ فِيْ الاٰخِرَةِ مَحَاسِنُكُمْ أَخْلاقًا، وَإِنَّ أَ بْغَضَكُمْ إِلَيَّ وَأَبْعَدَكُمْ فِيْ الاٰخِرَةِ أَسْوَؤَكُمْ أَخَلاقًا الثَّرْثَارُوْنَ الْمُتَفَيقهُوْنَ الْمُتَشَدِّقُوْنَ 📚
[ ترمذی ۲/ ۲۲ رقم ۲۰۱۸ مسنداحمد ۴/ ۱۹۳ الترغیب والترھیب ۵۶۹ رقم ۴۰۶۲]
◆☜ مجھے سب سے زیادہ پسند اور آخرت میں مجھ سے سب سے زیادہ قریب تم میں بہتر اخلاق والے لوگ ہوں گے اور مجھے سب سے زیادہ مبغوض اور آخرت میں مجھ سے سب زیادہ دور تم میں برے اخلاق والے لوگ ہوں گے جو بک بک کرنے والے ڈینگیں مارنے والے (متکبر) اور دانت چیارنے والے (چبلّے) ہیں
◆☜ اصل بات یہ ہے کہ تکبر کے رہتے ہوئے کوئی اچھائی اچھائی نہیں ہے متکبر شخص کی خوبیوں پر پردہ پڑجاتاہے اس کے برخلاف متواضع شخص کی کوتاہیاں نظر انداز کردی جاتی ہیں لہٰذا اخلاق میں مرتبہ احسان حاصل کرنے کےلئے تکبر سے اجتناب لازم ہے اس کے بغیر آدمی اخلاق کے کمال کو نہیں پہنچ سکتا
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H