╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۶) 🌸
✉️ اَفضل ترین اخلاق ✉️
﷽
💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞
☜📚 صحابی رسول حضرت عقبہ ابن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک روز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا کہ اے عقبہ! کیا میں تمہیں دُنیا اور آخرت کے افضل ترین اخلاق کے بارے میں نہ بتلاؤں؟ میں نے عرض کیا ضرور ارشاد فرمایئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
📚 تَصِلُ مَنْ قَطَعَكَ وَتُعْطِیْ مَنْ حَرَمَكَ وَتَعْفُوْ عَمَّنْ ظلَمَكَ 📚
[ مسندالامام احمد ۴/ ۱۴۸ رقم ۱۷۲۶۸ مکام الاخلاق ۳۳۱]
◆☜ جو تم سے قطع تعلق کرے تم اس سے جوڑ پیدا کرو جو تمہیں محروم کرے تم اسے عطا کرو جو تم پر ظلم کرے اسے معاف کردو (انتقام مت لو)
◆☜ مذکورہ بالا اعمال کو افضل الاخلاق کہا گیا اس لئے کہ انہی اخلاق کو اختیار کرنے سے یہ دُنیا عافیت کہ جگہ بن سکتی ہے اور آپسی نفرتیں محبتوں میں بدل سکتی ہیں جب کہ اگر ان باتوں کا خیال نہ رکھاجائے تو دُنیا کی معیشت تباہ ہو کر جہنم کدہ بن جائے گی اور بالخصوص متحارب افراد میں نفرت کی خلیج پاٹنے کی کوشش کرنی چاہئے یہ بہت اعلیٰ درجہ کے ثواب کا عمل ہے اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا
📚 اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ اِخۡوَۃٌ فَاَصۡلِحُوۡا بَیۡنَ اَخَوَیۡکُمۡ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ 📚
[ سورۃ الحجرات ۱۰]
◆☜ مسلمان سب بھائی بھائی ہیں سو ملاپ کراؤ اپنے دونوں بھائیوں میں اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم ہو
◆☜ ایک حدیث میں واردہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنہم سے دریافت کیا کہ کیا میں ایسا عمل نہ بتلاؤں جو ثواب میں نماز روزہ اور صدقہ وخیرات سب سے افضل ہے صحابہ رضی اللہ عنہم نے فرمایا ضرور ارشاد ہو تو آپ نے فرمایا
📚 صَلاَحُ ذَاتِ الْبَيْنِ ، وَفَسَادُ ذَاتِ الْبَيْنِ هِیَ الْحَالِقَةُ 📚
[ مکارم الاخلاق ۳۳۸]
◆☜ یہ (مبارک) عمل دو اختلاف کرنے والوں میں صلح کرانا ہے اور (اس کے برخلاف) لڑائی والوں میں مزید آگ لگانا دین کو مونڈنے والی صفت ہے
◆☜ الغرض ہرسطح پر ایسی کوشش کی جائے کہ معاشرہ میں امن وسکون قائم رہے آپسی رنجشیں ختم ہوں اور محبت ومؤدت اور قدر دانی کا ماحول قائم ہو اور ہرشخص اپنے دوسرے بھائی کے حق میں بےضرر بن جائے اور غلطیوں کی ٹوہ میں رہنے اور ان پر انتقام لینے کے بجائے وسعت ظرفی کے ساتھ عفوودر گذر کی راہ اپنائے یہی شریعت میں مطلوب ہے اور دُنیا وآخرت میں عزت کا باعث ہے اور آیت:—— اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ وَالاحْسَانِ الخ، میں آمدہ لفظ احسان کے عمومی مفہوم میں شامل ہے
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H