╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۳۳)
◆☜ حقیقت جماعت پنجگانہ:
◆☜ جناب الہٰی نے اطاعت اور طہارت کے ساتھ پانچ وقت جمع ہونے اور مل کر اس کی عظمت وجبروت کو بیان کرنا مسلمانوں کو فرض کردیا۔ کوئی شہر اور قصبہ نہ دیکھو گے جس کے ہر محلّہ میں اسلام کی پنجگانہ جماعت نماز نہ ہوتی ہو۔ لیکن روزانہ پانچ وقت کے اجتماع میں اگر تمام باشندگان شہر کو اکٹھا ہونے کا حکم دیا جاتا تو یہ ایک تکلیف مالایطاق ہوتی۔ اس لئے تمام شہر کے رہنے والے مسلمانوں کے اجتماع کےلئے ہفتہ میں ایک جمعہ کا مقرر ہوا۔ پھر اسی طرح قصبات اور دیہات کے لوگوں کے اجتماع کےلئے عید کی نماز تجویز ہوئی۔ اور چونکہ یہ ایک بڑا اجتماع تھا اس لئے عید کا جلسہ شہر کے باہر میدان میں تجویز ہوا۔ لیکن اس سے پھر بھی کل دینا کے مسلمان میل ملاپ سے محروم رہتے اس لئے کل اسلام کے اجتماع کےلئے ایک بڑے صدر مقام کی ضرورت تھی تاکہ مختلف مقامات کے بھائی اسلامی رشتہ کے سلسلہ میں یکتا باہم مل جائیں۔ لیکن اس کےلئے چونکہ ہر فرد بشرمسلمان اور امیروفقیر کا شامل ہونا محال تھا اس لئے صرف صاحب استطاعت منتخب ہوئے تاکہ تمام دنیا کے مسلمان ایک جگہ جمع ہوکر تبادلۂ خیالات کریں۔ اور مختلف خیالات ودماغوں کا ایک اجتماع ہو اور سب کے سب مل کر خدا تعالٰی کی عظمت وجبروت کو بیان کریں۔
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H