Article Image

◆☜ سلسلہ نمبر (۳۱)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۳۱)
◆☜ چند اصطلاحی الفاظ کے معنیٰ:
◆☜(۱) زوال۔ آفتاب (سورج) کا ڈھل جانا جسے ہمارے عرف میں دوپہر ڈھلنا کہتے ہیں۔
◆☜(۲) سایہ اصلی۔ وہ سایہ جو زوال کے وقت باقی رہتا ہے یہ سایہ ہر شہر کے اعتبار سے مختلف ہوتاہے، کسی میں بڑا ہوتاہے کسی میں چھوٹا اور کہیں بالکل نہیں ہوتا جیسے مکہ معظّمہ اور مدینہ منورہ میں۔ زوال اور سایۂ اصلی کے پہچاننے کی سہل تدبیر یہ ہے کہ ایک سیدھی لکڑی ہموار زمین پرگاڑدیں اور جہاں تک اس کا سایہ پہونچے، اس مقام پر ایک نشان بنادیں پھر دیکھیں کہ وہ سایہ اس نشان کے آگے بڑھتا ہے یا پیچھے ہٹتا ہے، اگر آگے بڑھتا ہے تو سمجھ لینا چاہیے کہ ابھی زوال نہیں ہوا اور اگر پیچھے ہٹے تو زوال ہوگیا، اگر یکساں یعنی برابر رہے نہ پیچھے ہٹے اور نہ آگے بڑھے تو ٹھیک زوال دوپہر کا وقت ہے، اس کو استواء کہتے ہیں۔
◆☜(۳) ایک مثل۔ سایۂ اصلی کے سوا جب ہر چیز کا سایہ اس کے برابر ہوجائے۔
◆☜(۴) دومثل۔ سایۂ اصلی کے سوا جب ہر چیز کا سایہ اس سے دوگنا ہوجائے۔
◆☜(۵) مدرک۔ وہ شخص جس کو شروع سے آخر تک کسی کے پیچھے جماعت سے نماز ملے اس کو مقتدی اور مؤتم بھی کہتے ہیں۔
◆☜(۶) مسبوق۔ وہ شخص جو ایک رکعت یا اس سے زیادہ ہوجانے کے بعد جماعت میں آکر شریک ہوا ہو۔
◆☜(۷) لاحق۔ وہ شخص جو کسی امام پیچھے نماز میں شریک ہوا ہو، شریک ہوجانے کے بعد اس کی سب رکعتیں یا کچھ جاتی رہیں خواہ اس وجہ سے کہ وہ نماز میں سوگیا ہو یا اس کا وضو ٹوٹ گیا ہو۔
◆☜(۸) عملِ کثیر۔ وہ فعل یعنی نماز میں وہ کام جس کو نماز پڑھنے والا بہت سمجھے خواہ دونوں ہاتھوں سے کیا جائے یا ایک ہاتھ سے اور خواہ دیکھنے والا اس فعل کے کرنے والے کو نماز میں سمجھے یا نہیں۔ ایک تعریف یہ بھی ہے کہ عمل کثیر وہ فعل ہے جس کے کرنے میں دونوں ہاتھوں کی ضرورت پڑے جیسے عمامہ کا باندھنا، اور ایک تعریف یہ بھی ہے کہ عمل کثیر وہ ہے جس کے کرنے والے کو دیکھ کر لوگ یہ سمجھیں کہ یہ شخص نماز میں نہیں ہے۔
◆☜(۹) عمل قلیل۔ وہ فعل جس کو نماز پڑھنے والا بہت نہ سمجھے۔
◆☜(۱۰) اداء۔ وہ نماز جو اپنے وقت پر پڑھی جائے۔
◆☜(۱۱) قضاء۔ وہ نماز جو اپنے وقت میں نہ پڑھی جائے مثلاً ظہر کی نماز عصر کے وقت پڑھی جائے۔
[ علم الفقہ: ج ۲/ ازص ۶ تا ۸]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H