اپنے آس پاس نظر دوڑا کر دیکھئے ہمارے بچوں کے ایمانی مستقبل کی ضمانت کا کوئی ظاہری سبب نظر آتا ہے؟
دیکھتے دیکھتے آزادی کے بعد تین نسلیں گزر گئیں، پہلی نسل اپنے آبائی اور خاندانی اثرات کی وجہ دین وایمان پر قائم رہی، دوسری نسل مدارس دینیہ سے کھڑی ہونے والی مختلف تحریکوں کے زیر اثر مسلمان نظر آتی ہے، موجودہ نسل سوشل میڈیا کی زبردست چپیٹ میں ہے.
اب جو نسل آرہی اس کا بس اللہ ہی حافظ ہے ۔ ماضی میں اٹھنے والی تمام دینی تحریکات یا تو اپنے وجود وبقا کی کشمکش میں مبتلا ہیں یا دم توڑ چکی ہیں ۔ اور اگر کہیں کچھ دکھائی دیتا بھی ہے تو اس کے دائرہ اثر سے یہ نسل باہر ہوچکی ہے.
باطل قوتیں پرکش انداز اور بے پناہ وسائل کے ساتھ بچوں، نوجوانوں اور خواتین کو اپنے دام میں گرفتار کررہی ہیں ۔ اور ہماری سادگی اور سادہ لوحی دیکھئے، ہم اپنے خشک اور یکسانیت وتکرار پر مبنی نظام تعلیم کو موجودہ سخت حالات میں نئی نسل کی ذہن سازی، تشکیل ایمان اور تعمیر شخصیت کا باعث سمجھ رہے ہیں.
ابوحسان پوترک
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H