Article Image

◆☜ قسط نمبر (۳)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۳) 🌸
✉️ معاشرت میں، احسان ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞

☜📚 اسلام آپسی تمدن اور معاشرتی معاملات میں بھی، احسان کی تعلیم دیتاہے اللہ تعالٰی کو وہی لوگ پسند ہیں جو حسن اخلاق سے متصف ہوں حضرت سہل بن سعدص کی روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
📚 إِنَّ اللّٰهَ كَرِيْمٌ يُحِبُّ الْكَرَمَ وَمَعَالِيْ الأَخْلاقِ وَيُبْغِضُ سَفْسَافَهَا 📚
[ مکارم الأخلاق ۱۰/ مستدرک حاکم کنزالعمال ۳/ حدیث ۵۱۷۷]
◆☜ اللہ تعالٰی خود کریم ہیں اور کرم اور بلند اخلاق کو پسند فرماتے ہیں اور گھٹیا عادتوں کو ناپسند فرماتے ہیں
🌸 خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بعثت کا مقصد اخلاق کریمانہ کی تکمیل کو قرار دیا ہے چنانچہ ارشاد عالی ہے 🌸
📚 بُعِثْتُ لأُتَمِّمَ صَالِحَ الأَخْلاقِ 📚
[ مکارم الاخلاق ۲۰]
◆☜ میں اسی لئے مبعوث ہوا ہوں تاکہ عمدہ اخلاق کو کمال تک پہنچادوں
🌸 اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد احادیثِ شریفہ میں حسنِ اخلاق کی تاکید و تلقین فرمائی ہے چنانچہ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالٰی عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے 🌸
📚 إِنَّ مِنْ خِيَارِ كُمْ أَحْسَنُكُمْ أَخْلاقاً 📚
[ بخاری ۱/ ۵۰۳ رقم ۳۵۵۹ مسلم ۲/ ۲۵۵ الترغیب والترھیب مکمل ۵۶۵ رقم ۴۰۲۴]
◆☜ تم میں سب سے بہتر لوگ وہ ہیں جو تم میں حسن اخلاق سے سب سے زیادہ متصف ہیں
🌸 اور ایک روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد وارد ہے 🌸
📚 اِنَّ مِنْ اَكْمَلِ الْمُؤْمِنِيْنَ اِيْمَاناً اَحْسَنُهُمْ خُلُقاً وَاَلْطَفُهُمْ بِاَهْلِهٖ 📚
[ رواہ الترمذی الترغیب والترھیب ۴۵۶۶]
◆☜ کامل مؤمن وہ ہیں جو اخلاق میں سب سے عمدہ ہوں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ نرمی برتنے والے ہوں
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H