Article Image

◆☜ سلسلہ نمبر (۳۰)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۳۰)
◆☜ ان تمام اوقات میں نماز مکروہ ہے صرف اس قدر تفصیل ہے کہ پہلے، دوسرے تیسرے، پندرہویں، سولہویں وقت میں سب نمازیں مکروہ ہیں، فرض ہوں یا واجب یا نفل اور سجدہ تلاوت کا ہو یا سہو کا اور پہلے تین وقتوں میں کوئی نماز شروع کی جائے تو اس کا شروع کرنا بھی صحیح نہیں، اور اگر نماز پڑھتے پڑھتے ان میں سے کوئی وقت آجائے تو نماز باطل ہوجاتی ہے۔ مگر ہاں چھ چیزوں کا شروع کرنا ان تین وقتوں میں بھی صحیح ہے۔
◆☜(۱) جنازہ کی نماز۔ بشرطیکہ جنازہ انہیں تین وقتوں میں سے کسی وقت آیا ہو۔
◆☜(۲) سجدۂ تلاوت۔ بشرطیکہ سجدہ کی آیت انہیں تین وقتوں میں سے کسی وقت میں پڑھی گئی ہو۔
◆☜(۳) اسی دن کی عصر۔
◆☜(۴) نفل نماز۔
◆☜(۵) وہ نماز جس کے ادا کرنے کی نذر انہیں تین وقتوں میں سے کسی وقت میں کی گئی ہو۔
◆☜(۶) اس نماز کی قضاء جو انہیں وقتوں میں سے شروع کرکے فاسد کردی گئی ہو، جنازے کی نماز کا شروع کرنا بغیر کراہت کے صحیح بلکہ افضل ہے اور سجدۂ تلاوت کا شروع کرنا کراہت تنزیہہ کے ساتھ صحیح ہے باقی تین کا شروع کرنا کراہت تحریمہ کے ساتھ صحیح ہے مگر ان کا باطل کرکے اچھے وقت میں اداء کرنا واجب ہے۔ دو وقتوں میں صرف نمازں کا اداء کرنا مکروہ ہے۔ باقی اوقات میں صرف نوافل کا ادا کرنا مکروہ ہے، فرض اور واجب کا اداء کرنا مکروہ نہیں ہے۔ دو وقتوں کی نمازوں کا ایک ہی وقت میں پڑھنا جائز نہیں مگر دو وقتوں میں،
◆☜(۱) عرفہ میں عصر اور ظہر کی نماز کا ظہر کے وقت میں۔
◆☜(۲) مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز کا عشاء کے وقت میں۔
[ شامی، علم الفقہ: ج ۲/ ص ۱۴ وہدایہ: ج ۱/ ص ۵۳ وشرح نقایہ: ج ۱/ ص ۵۷ وکبیری: ص ۲۲۸، کتاب الفقہ: ج ۱/ ص ۲۹۶]
◆☜ مسئلہ:—— اگر فجر کی نماز میں آفتاب طلوع ہوجائے تو وہ نماز فاسد ہوگئی اور سورج نکلنے اور بلند ہونے کے بعد پھر صبح کی نماز پڑھنی چاہئے۔
[ فتاویٰ دارالعلوم: ج ۴/ ص ۴۷، درالمحتار: ج ۱/ ص ۳۴۶ کتاب الصلوٰۃ]
◆☜ مسئلہ:—— نماز عصر اس دن کی اگر نہ پڑھی ہو تو غروب کے وقت ادا ہوجاتی ہے مگر قصداً ایسا وقت نہ کرنا چاہئے کہ یہ معصیت ہے۔
[ فتاویٰ دارالعلوم: ج ۲/ ص ۳۴ بحوالہ ہدایہ: ج ۱/ ص ۲۸ کتاب الصلوٰۃ]
◆☜ کیونکہ حدیث شریف میں آیاہے کہ طلوع وغروب کے اوقات میں کفار سورج کی پرستش کرتے ہیں، اس لئے ان وقتوں میں نماز نہ پڑھیں۔
[ مشکوٰۃ: ج ۱/ ص ۹۴]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H