╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۲۹)
◆☜ اوقاتِ مکروہ:
◆☜(۱) آفتاب نکلتے وقت جب تک آفتاب کی زردی نہ زائل ہوجائے اور اس قدر روشنی اس میں نہ آجائے کہ نظر نہ ٹھہر سکے، اس کا شمار نکلنے میں ہوگا اور یہ کیفیت آفتاب میں بعد ایک نیزہ بلند ہونے کے آتی ہے۔
◆☜(۲) ٹھیک دوپہر کے وقت جب تک آفتاب ڈھل نہ جائے۔
◆☜(۳) آفتاب میں سرخی آجانے کے بعد غروب آفتاب تک۔
◆☜(۴) نماز فجر پڑھ چکنے کے بعد آفتاب کے اچھی طرح نکل آنے تک۔
◆☜(۵) نمازِ عصر کے بعد غروب آفتاب تک۔
◆☜(۶) فجر کے وقت سوا اس کی سنت کے۔
◆☜(۷) مغرب کے وقت مغرب کی نماز سے پہلے۔
◆☜(۸) جب امام خطبہ کےلئے اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہو، خواہ وہ خطبہ جمعہ کا ہو یا عیدین کا یا نکاح کا یا حج وغیرہ کا۔
◆☜(۹) جب فرض نماز کی تکبیر کہی جاتی ہو، ہاں اگر فجر کی سنت نہ پڑھی ہو اور کسی طرح یہ یقین ہوجائے کہ ایک رکعت جماعت سے مل جائے گی تو فجر کی سنتوں کا پڑھ لینا مکروہ نہیں۔
◆☜(۱۰) نماز عیدین کے قبل خواہ گھر میں یا عیدگاہ میں۔
◆☜(۱۱) نماز عیدین کے بعد عیدگاہ میں۔
◆☜(۱۲) عرفہ میں عصر اور ظہر کی نماز کے درمیان میں اور ان کے بعد۔
◆☜(۱۳) مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز کے درمیان میں اور ان کے بعد۔
◆☜(۱۴) نماز کا وقت تنگ ہوجانے کے بعد سوا فرض وقت کے اور کسی نماز کا پڑھنا خواہ وہ قضائے واجب الترتیب ہی کیوں نہ ہو۔
◆☜(۱۵) پاخانہ، پیشاب معلوم ہوتے وقت یا خروج ریح کی ضرورت کے وقت۔
◆☜(۱۶) کھانا آجانے کے بعد اگر اس کی طبیعت کھانا کھانے کو چاہتی ہو، اور خیال ہوکہ اگر نماز پڑھے گا تو اس میں جی نہیں لگے گا اور یہی حکم ہے تمام ان چیزوں کا جن کو چھوڑ کر نماز پڑھنے میں نہ لگنے کا خوف ہو، ہاں اگر نماز کا وقت تنگ ہو تو پھر پہلے نماز پڑھنے میں کچھ کراہت نہیں۔
[ طحطاوی]
◆☜(۱۷) آدھی رات کے بعد عشاء کی نماز پڑھنا۔
◆☜(۱۸) ستاروں کے بکثرت نکل آنے کے بعد مغرب کی نماز پڑھنا۔
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H