صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جس قدر نبی کریم ﷺ کی زندگی کی جزئیات، سیرت طیبہ کی تفصیلات، آپ کے کردار کے اوصاف و خصائص اور آپ کے شب و روز کے معمولات سے آگاہ تھے اس قدر وہ اپنے آباء و اجداد، ماں باپ، اولاد اور بیویوں کے شب و روز سے بھی واقف نہ تھے. گویا زندگی ان کے نزدیک صرف وہ تھی جو رسول کریم ﷺ کی رفاقت میں گزری، کیونکہ ہر ایک کی توجہ کا مرکز نبی کریم ﷺ ہی کی حیات طیبہ تھی. آپ کی نماز، آپ کے روزے، آپ کا لباس، آپ کی نیند، آپ کی گفتگو، آپ کی خوشی، آپ کی ناراضی، آپ کی سنجیدگی، آپ کا مزاح ہر چیز ان کے لیے اہم تھی، کیونکہ انہیں راہوں پر چل کر جنت کا حصول ممکن تھا.
(اسوۃ العالم از: ڈاکٹر عائض القرنی، ص: 27)
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H