Article Image

◆☜ قسط نمبر (۱)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۱) 🌸
✉️ احسان کے معنی ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ الخ 💞

☜📚 میں دوسرا حکم احسان کا ہے یہ عربی لفظ حسن کاری کے معنی میں آتاہے اور اللہ تعالٰی کو ہر کام میں حسن وخوبی پسند ہے چنانچہ ایک جگہ ارشاد عالی ہے
📚 وَاَحۡسِنُوۡا اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُحۡسِنِيۡنَ 📚
[ سورۃ البقرۃ ۱۹۵]
◆☜ اور کام اچھی طرح کیا کرو بےشک اللہ تعالٰی کو اچھا کام کرنے والے پسند ہیں
🌸 اور قرآن کریم میں جابجا حسن عمل کی ترغیبات وارد ہیں چند آیات ملاحظہ کریں 🌸
📚 اِنَّا لَا نُضِیۡعُ اَجۡرَ مَنۡ اَحۡسَنَ عَمَلًا 📚
[ سورۃ الکھف ۳۰]
◆☜ ہم ایسوں کا اجر ضائع نہ کریں گے جو اچھی طرح کام کو کرے
📚 لِلَّذِیۡنَ اَحۡسَنُوۡا مِنۡہُمۡ وَ اتَّقَوۡا اَجۡرٌ عَظِیۡمٌ 📚
[ سورۃ آل عمران ۱۷۲]
◆☜ ان لوگوں میں جو نیک اور متقی ہیں ان کےلئے ثواب عظیم ہے
📚 لِلَّذِیۡنَ اَحۡسَنُوا الۡحُسۡنٰی وَ زِیَادَۃٌ 📚
[ سورۃ یونس ۲۶]
◆☜ جن لوگوں نے نیکی کی ہے ان کے واسطے خوبی (جنت) ہے اور مزید انعام ہے
📚 لِلَّذِیۡنَ اَحۡسَنُوۡا فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنۡیَا حَسَنَۃٌ ؕ وَ لَدَارُ الۡاٰخِرَۃِ خَیۡرٌ ؕ وَ لَنِعۡمَ دَارُ الۡمُتَّقِیۡنَ 📚
[ سورۃ النحل ۳۰]
◆☜ جن لوگوں نے نیک کام کئے ہیں ان کےلئے اس دُنیا میں بھی بھلائی ہے اور عالم آخرت تو (اور زیادہ) بہتر ہے اور واقعی وہ (شرک سے) بچنے والوں کا اچھا گھر ہے
📚 لَنَجۡزِیَنَّ الَّذِیۡنَ صَبَرُوۡۤا اَجۡرَہُمۡ بِاَحۡسَنِ مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ 📚
[ سورۃ النحل ۹۶]
◆☜ اور جو لوگ ثابت قدم ہیں ہم ان کے اچھے کاموں کے عوض ان کا اجر ان کو ضرور دیں گے
📚 وَ الَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡہُمۡ بِاِحۡسَانٍ ۙ رَّضِیَ اللّٰہُ عَنۡہُمۡ وَ رَضُوْاعَنْهُ 📚
[ سورۃ التوبة ۱۰۰]
◆☜ اور جو ان کے پیروہیں اچھی طرح اللہ ان سب سے راضی ہوا اور وہ سب اس سے (یعنی اللہ سے) راضی ہوئے
📚 وَ سَنَزِیۡدُ الۡمُحۡسِنِیۡنَ 📚
[ سورۃ البقرۃ ۵۸]
◆☜ اور ابھی مزید برآں اور دیں گے دل سے نیک کام کرنے والوں کو
📚 اِنَّ رَحۡمَتَ اللّٰہِ قَرِیۡبٌ مِّنَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ 📚
[ سورۃ الاعراف ۵۶]
◆☜ بےشک اللہ تعالٰی کی رحمت نزدیک ہے نیک کام کرنے والوں سے
📚 مَا عَلَی الۡمُحۡسِنِیۡنَ مِنۡ سَبِیۡلٍ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ 📚
[ سورۃ التوبة ۹۱]
◆☜ ان نیکو کاروں پر کسی قسم کا لزام (عائد) نہیں اور اللہ تعالٰی بڑی مغفرت والے بڑی رحمت والے ہیں
📚 اِنَّ اللّٰہَ لَا یُضِیۡعُ اَجۡرَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ 📚
[ سورۃ التوبة ۱۲۰]
◆☜ یقیناً اللہ تعالٰی مخلصین کا اجر ضائع نہیں کرتے
📚 اِنَّہٗ مَنۡ یَّـتَّقِ وَ یَصۡبِرۡ فَاِنَّ اللّٰہَ لَا یُضِیۡعُ اَجۡرَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ 📚
سورۃ یوسف ۹۰]
◆☜ واقعی جوشخص گناہوں سے بچتاہے اور صبر کرتاہے تو اللہ تعالٰی ایسے نیک کام کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کیا کرتا
📚 وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ سُبُلَنَا ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ لَمَعَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ 📚
[ سورۃ العنکبوت ۷۹]
◆☜ اور جو لوگ ہماری راہ میں مشقتیں برداشت کرتے ہیں ہم ان کو اپنے (قرب وثواب یعنی جنت کے) راستے ضرور دکھادیں گے اور بےشک اللہ تعالٰی (کی رضا ورحمت) ایسے خلوص والوں کے ساتھ ہے
📚 فَاِنَّ اللّٰهَ اَعَدَّ لِلۡمُحۡسِنٰتِ مِنۡكُنَّ اَجۡرًا عَظِيۡمًا 📚
[ سورۃ الاحزاب ۲۹]
◆☜ تو تم میں نیک کرداروں کےلئے اللہ تعالٰی نے اجر عظیم مہیا کر رکھا ہے
◆☜ درج بالا آیات کے عموم سے صاف معلوم ہوتاہے کہ اسلام کی نظر میں احسان کا لفظ نہایت وسیع مفہوم کو شامل ہے اور دین و دُنیا کے ہر شعبہ اور پہلو کو محیط ہے عربی زبان کے اعتبار سے جب لفظ احسان صلہ کے بغیر استعمال ہوتاہے تو اس کے معنی کام اچھا کرنے کے آتے ہیں اور جب حرف الی کے ساتھ استعمال ہو تو اس کے معنی دوسرے کو فائدہ اور نفع پہنچانے کے آتے ہیں اور آیت مذکورہ میں اسے مطلق لایا گیا تاکہ دونوں معنی کو شامل ہو جس سے پتہ چلا کہ اسلامی شریعت میں ہر عمل میں احسان پسند ہے
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H