ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا، جس پر درج ذیل 3 تحریریں لکھی ہوئی تھیں:
20 روپے میں آپ جیسے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں۔
30 روپے میں آپ جیسا سوچتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں۔
اور
50 روپے میں آپ لوگوں کے سامنے جیسا دِکھنا چاہتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں۔
مرتے وقت اس فوٹو گرافر نے بتایا کہ مجھ سے ہمیشہ لوگوں نے 50 روپے والی فوٹو بنوائی ہے۔۔۔
اس کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ (اکثر) لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے کے لئے گزاردیتے ہیں۔
ساری زندگی دکھاوا کرتے ہیں اور 20 روپے والی زندگی نہیں گزارتے۔
آپ جیسے بھی ہیں، بہت اچھے ہیں۔۔۔
20 روپے والی آسان اور حقیقی زندگی گزاریں، زیادہ خوش رہیں گے۔
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H