Article Image

◆☜ قسط نمبر (۲۲)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 عدل واِنصاف 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۲۲) 🌸
✉️ کوئی بیوی دوسری بیوی کی طلاق کی خواہش مندنہ رہے ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞

☜📚 متعدد بیویاں ہونے کی صورت میں عام طور پر سوکنیں ایک دوسرے کی کاٹ میں رہتی ہیں بلکہ دل سے یہ چاہتی ہیں کہ شوہر دوسری بیوی کو طلاق دیدے تاکہ شوہر کی ساری توجہ ایک ہی طرف رہے تو اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے درج ذیل ہدایت فرمائی
📚 لَاتَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلاَقَ أُخْتِهَالِتَسْتَفْرِغَ صَحْفَتَهَا وَلِتَنْكِحْ فَإِنَّ لَهَا مَاقُدِّرَلَهَا 📚
[ صحیح البخاری رقم ۵۱۵۲ مشکوٰۃ المصابیح رقم ۳۱۴۵ ]
◆☜ کوئی عورت اپنی بہن (سوکن) کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے کہ اس کے برتن کو خالی کرنا چاہے بلکہ اسی نکاح میں رہے کیوں کہ اسے وہی ملے گا جو اس کے مقدر میں ہے
[ مرقاۃ المفاتیح ۶/ ۲۷۸]
◆☜ اس حدیث میں سوکن بہن سے تعبیر کر کے پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام نے لطیف اشارہ فرمایا ہے کہ اگر
متعدد بیویاں آپس میں بہن بن کر گھر میں رہیں گی اور نبھانے کی پالیسی اپنائیں گی تو ساری رنجشیں دور ہوجائیں گی اور سب کو پر سکون زندگی نصیب ہوگی اور اگر یہ جذبہ نہ ہوگا تو ہر وقت کی چپقلش ہوگی اور زندگی اجیرن بن جائے گی جیسا کہ مشاہدہ ہے
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H