Article Image

◆☜ سلسلہ نمبر (۲۴)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۲۴)
◆☜ مغرب کا وقت:
◆☜ مغرب کا وقت آفتاب ڈوبنے کے بعد شروع ہوتاہے اور جب تک شفق کی سپیدی آسمان کے کناروں میں قائم رہے۔
[ بحر، طحطاوی، حاشیہ مراقی الفلاح]
◆☜ مغرب کی نماز وقت شروع ہوتے ہی پڑھنا مستحب ہے، ستاروں کے اچھی طرح نکل آنے کے بعد مکروہ ہے، ہاں جس روز بادل ہو اس دن اس قدر تاخیر کر کے نماز پڑھنا کہ جس میں وقت آجانے کا اچھی طرح یقین ہوجائے مستحب ہے۔ مغرب کا وقت بالکل فجر کے برعکس ہے، فجر کے وقت پہلے سپیدی ظاہر ہوتی ہے اس کے بعد سرخی، اور مغرب میں پہلے سرخی ظاہر ہوتی ہے پھر سپیدی۔
[ علم الفقہ: ج ۲/ ص ۱۰]
◆☜ مسئلہ:—— نماز مغرب کا وقت غروب آفتاب سے غروب شفق تک ہے۔
[ کتاب الفقہ: ج ۲۹۲، ہدایہ: ج ۱/ ص ۴۹، شرح نقایہ: ج ۱/ ص ۵۲، کبیری: ص ۲۲۸]
◆☜ مسئلہ:—— غروب سے شفقِ ابیض کے غائب ہونے تک امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے نزدیک مغرب کا وقت رہتا ہے جس کی مقدار تقریباً سوا گھنٹہ یا کچھ زیادہ ہے۔
[ فتاویٰ دارالعلوم: ج ۲/ ص ۴۷ بحوالہ ہدایہ: ج ۱/ ص ۷۸ باب المواقیت، تفصیل امدادالاحکام از: ص ۱/ ۴۰۱ تا ۴۱۶، ج ۱]
◆☜ مسئلہ:—— مغرب کی نماز کے علاوہ چار رکعت کی نمازوں میں اذان وتکبیر میں اتنا فاصلہ مسنون ومستحب ہے کہ کھانا کھانے والا کھاپی کر فراغت کرلے اور قضائے حاجت کرنے والا اپنی ضروریات رفع (پوری) کرلے۔
[ الجواب المتین: ص ۱۱۰ زمیاں اصغرحسین صاحب علیہ الرحمتہ]
◆☜ مغرب کی نماز میں وقت تو رہتاہے لیکن بلاوجہ تاخیر کرنا مناسب نہیں ہاں رمضان المبارک میں افطار کی وجہ سے کچھ دیر کرنا جائز ہے، اس میں کچھ حرچ نہیں ہے کیونکہ جب وقت میں گنجائش ہے اور ایک ضروری امرکی وجہ سے ذرا تاخیر کی جاتی ہے تو قطعاً اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔
[ محمدرفعت قاسمی غفرلہٗ]
[ ماخوذ فتاویٰ دارالعلوم: ج ۲/ ص ۴۵ بحوالہ عالمگیری: ج ۱/ ص ۱۶]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H