Article Image

◆☜ سلسلہ نمبر (۲۳)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۲۳)
◆☜ ظہر کا وقت:
◆☜ ظہر کا وقت آفتاب ڈھلنے کے بعد شروع ہوتاہے اور جب تک ہر چیز کا سایہ سوا اصلی سایہ کے دو مثل نہ ہوجائے ظہر کا وقت رہتا ہے مگر احتیاط یہ ہے کہ ایک مثل کے اندر اندر ظہر کی نماز پڑھ لی جائے۔ نیز جمعہ کی نماز کا وقت بھی یہی ہے صرف اس قدر فرق ہے کہ ظہر کی نماز گرمیوں میں کچھ تاخیر کرکے پڑھنا بہتر ہے خواہ گرمی کی شدت ہو یا نہیں، اور سردیوں میں ظہر کی نماز جلد پڑھنا مستحب ہے۔
[ شامی، بحر، علم الفقہ: ج ۱/ ص ۹]
◆☜ مسئلہ:—— سایہ اصلی کو چھوڑ کر ہر چیز کا سایہ جب دو مثل ہوجائے تو ظہر کا وقت ختم ہوجاتاہے۔
[ ہدایہ: ج ۱/ ص ۴۹، کبیری: ص ۲۲۷]
◆☜ عصر کا وقت:
◆☜ عصر کا وقت بعد دو مثل کے شروع ہوتاہے اور آفتاب ڈوبنے تک رہتا ہے، عصر کا مستحب وقت اس وقت تک ہے جب تک آفتاب میں زردی نہ آجائے اور اس کی روشنی ایسی کم ہوجائے کہ نظر اس پر ٹھہرنے لگے، اس کے بعد مکروہ ہے اور عصر کی نماز ہر زمانہ میں خواہ گرمی ہو یا سردی دیر کر کے پڑھنا مستحب ہے مگر نہ اس قدر دیر کہ آفتاب میں زردی آجائے اور اس کی روشنی کم ہوجائے، ہاں جس دن بادل ہو اس دن عصر کی نماز جلد پڑھنا مستحب ہے۔ (درمختار) جب کہ گھڑی کے اوقات متعین نہ ہوں۔
[ علم الفقہ: ج ۲/ ص ۹ وہدایہ: ج ۱/ ص ۴۹ وکبیری: ص ۲۴۷ وکتاب الفقہ: ج ۱/ ص ۲۹۱]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H