Article Image

🌹 ماہ ربیع الاول - سیرت النبی ﷺ کے جلسے و جلوس 02 🌹

❤️ سیرت طیبہ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین ❤️

✪ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی پوری زندگی میں کہیں یہ بات آپ کو نظر نہیں آئے گی اور نہ آپ کو اس کی ایک مثال ملے گی کہ انہوں نے 12 ربیع الاول کو خاص جشن منایا ہو، عید میلاد النبی کا اہتمام کیا ہو یا اس خاص مہینے میں سیرت طیبہ کی محفل منعقد کی ہوں۔
✪ اس کے بجائے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا طریقہ یہ تھا کہ ان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ سرکار دو عالم ﷺ کے تذکرے کی حیثیت رکھتا تھا، جہاں دو صحابہ ملتے انہوں نے آپ ﷺ کی احادیث اور آپ ﷺ کے ارشادات، تعلیمات، آپ ﷺ کی حیات طیبہ کے واقعات کا تذکرہ شروع کر دیا، اس لئے ان کی ہر محفل سیرت طیبہ کی محفل تھی۔
✪ اس کا نتیجہ یہ تھا کہ ان کو نبی کریم ﷺ کے ساتھ محبت اور تعلق کے اظہار کے لئے رسمی مظاہروں کی ضرورت نہیں تھی کہ عید میلاد النبی ﷺ منائی جا رہی ہے اور جلوس نکالے جا رہے ہیں، جلسے ہو رہے ہیں، چراغاں کیا جا رہا ہے، اس قسم کے کاموں کی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین، تابعین تبع تابعین رحمہ اللہ کے زمانے میں ایک مثال بھی پیش نہیں کی جا سکتی۔

🗂 سیرت النبی ﷺ کے جلسے اور جلوس
(حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم)

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H