╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 عدل واِنصاف 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۲۰) 🌸
✉️ ناانصافی کی نحوست ✉️
﷽
💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞
☜📚 دُنیا میں اگر کوئی حاکم فیصلہ کرنے میں ناانصافی کرتاہے اور جانب داری سے کام لیتا ہے تو اللہ کی مدد اس سے ہٹ جاتی ہے شیطانی اثرات اس پر ظاہر ہوجاتے ہیں جس کا نتیجہ فتنہ وفساد کی صورت میں رونما ہوتاہے نبی اکرم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا
📚 إِنَّ اللّٰهَ مَعَ الْقَاضِيْ مَالَمْ يَجُرْ فَإِذَاجَارَ تَخَلّٰی عَنْهُ وَلَزِمَهٗ الشَّيْطَانُ 📚
[ سنن الترمذی رقم ۱۳۳۰ سنن ابن ماجہ رقم ۵۰۶۲ الترغیب والترھیب مکمل رقم ۳۳۶۰]
◆☜ اللہ تعالٰی کی مدد قاضی کے ساتھ ہے جب تک کہ وہ ظلم نہ کرے پس اگر وہ ظلم کرنے لگے تو اللہ کی مدد اس سے اُٹھ جاتی ہے اور شیطان اس کے پیچھے پڑجاتاہے
◆☜ بےشک حکمرانی دُور سے بہت اچھی لگتی ہے لیکن یہ بڑی ذمہ داری کی بات ہے جب قیامت میں اس کا حساب دینا پڑے گا تو اندازہ ہوگا کہ یہ کتنا نازک معاملہ ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
📚 مَنْ وَلِيَ أُمَّةً مِنْ أُمَّتِيْ قَلَّتْ أَوْ كَثُرَتْ فَلَمْ يَعْدِلْ فِيْهِمْ اَكَبَّهُ اللّٰهُ عَلَی وَجْهِهٖ فِيْ النَّارِ 📚
[ رواہ الطبرانی الترغیب والترھیب مکمل رقم ۳۳۶۴]
◆☜ جوشخص میری امت میں سے کسی جماعت کا ذمہ دار بن جائے چاہے وہ جماعت تعداد میں کم ہو یا زیادہ پھر وہ ان کے درمیان عدل وانصاف جاری نہ کرے تو اللہ تعالٰی اس کو چہرہ کے بل جہنم میں ڈال دیں گے
🌸 اور ایک دوسری روایت میں ارشاد نبوی ہے 🌸
📚 مَامِنْ أَمِيْرِ عَشَرَةٍ إِلَّا يُؤْتیٰ بِهٖ مَغْلُوْلاً يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتّٰی يَفُكَّهُ الْعَدْلُ أَوْيُوْبِقَهُ الْجَوْرُ 📚
[ رواہ البزار الترغیب والترھیب مکمل رقم ۳۳۶۸]
◆☜ جوشخص دس آدمیوں پر امیر بنایا جائے وہ قیامت کے دن بندھے ہوئے ہونے کی حالت میں لایا جائےگا تا آں کہ اس کا عادلانہ عمل اسے آزاد کرادے یا ظلم ونا انصافی اسے ہلاکت میں ڈال دے
◆☜ اور ایک حدیث میں رحمت عالم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دعا بھی منقول ہے جس سے امت کے بارے میں آپ کی حیرت انگیز شفقت کا پتہ چلتا ہے ام المؤمنین سیدتنا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے پیغمبرعلیہ الصلوٰۃ والسلام کو اپنے گھر میں یہ دعا فرماتے ہوئے سنا
📚 اَللّٰهُمَّ مَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ أُمَّتِيْ شَيْئاً فَشَقَّ عَلَيْهِمْ فَاشْقُقْ عَلَيْهِ وَمَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ أُمَّتِيْ شَيْئًا فَرَفَقَ بِهِمْ فَارْفُقْ بِهٖ 📚
[ صحیح مسلم ۲/ ۱۲۲ رقم ۱۸۲۸ الترغیب والترھیب مکمل رقم ۳۳۷۳ ]
◆☜ اے اللہ! جوشخص میری امت میں کسی معاملہ کا ذمہ دار بنا پھر اس نے امت پر سختی کی تو آپ بھی اس پر سختی فرمایئے اور جوشخص میری امت میں کسی معاملہ کا ذمہ دار بن کر ان کے ساتھ نرمی کا معاملہ کرے تو آپ بھی اس کے ساتھ نرمی کا معاملہ فرمایئے
◆☜ اس مبارک دعا میں قیامت تک آنے والے امت کے تمام منصف حکمرانوں کےلئے عظیم بشارت ہے جب کہ سبھی ظالموں کےلئے سخت ترین وعید ہے اور اللہ تعالٰی کی رحمت سے محرومی کا اعلان ہے
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H