╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 عدل واِنصاف 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۱۸) 🌸
✉️ ظالم حکمرانوں کےلئے سخت ترین وعیدیں ✉️
﷽
💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞
☜📚 اس کے برخلاف قرآن وحدیث میں رعایا کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی کرنے والے اور ظالم حکمرانواں کےلئے سخت ترین وعیدیں ارشاد فرمائی گئی ہیں
◆☜ ایک حدیث میں ہے کہ قیامت کے دن جن لوگوں کو سخت ترین عذاب ہوگا ان میں ظالم حکمراں بھی شامل ہیں
[ رواہ الطبرانی الترغیب والترھیب مکمل حدیث ۳۳۴۹]
◆☜ نیز بعض روایات میں فرمایا گیا کہ ظالم حکمراں اللہ تعالٰی کی نظر میں سب سے زیادہ مبغوض اور ناپسند ہے
[ سنن الترمذی ۱/ ۲۴۸ حدیث ۱۳۲۹]
◆☜ اور بعض ضعیف روایات میں ہے کہ ظالم حاکم کی نمازیں اللہ کے نزدیک قبول نہیں ہوتیں
[ الترغیب والترھیب مکمل حدیث ۳۳۵۱]
◆☜ اور حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم علیہ الصلوٰۃ والسلام ایک گھر کے دروازے پر تشریف فرما ہوئے جس میں قبیلہ قریش کے کچھ لوگ موجود تھے اور آپ نے دروازہ کی چوکھٹ پکڑکر ارشاد فرمایا کہ کیا اس گھر میں قریشی کے علاوہ کوئی اور شخص بھی ہے تو جواب ملاکہ یہاں سب قبیلہ قریش ہی کے لوگ ہیں البتہ ایک بھانجہ بھی ہے تو پیغمبرعلیہ السلام نے ارشاد فرمایا کہ کوئی بات نہیں بھانجہ کا شمار بھی اسی قوم (ننہیال) میں ہی ہوتاہے اس کے بعد آپ نے حاضرین سے مخاطب ہوکر فرمایا
📚 إِنَّ هٰذَا الْأَمْرَفِيْ قُرَيْشٍ مَا إِذَا اسْتُرْحِمُوْا رَحِمُوْا وَإِذَا حَكَمُوْا عَدَلُوْا وَإِذَا قَسَمُوْا أَقْسَطُوْا فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذٰلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللّٰهِ وَالْمَلاَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِيْنَ لَايُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ 📚
[ رواہ احمد ۴/ ۳۹۶ الترغیب والترھیب مکمل رقم ۳۳۵۶]
◆☜ یہ حکمرانی قبیلہ قریش میں رہے گی جب تک کہ ان میں یہ صفت باقی رہے کہ جب ان سے فریاد کی جائے تو وہ رحم دلی سے کام لیں اور جب وہ فیصلہ کریں تو عدل وانصاف کریں اور جب وہ مال تقسیم کریں تو برابر سرابر دیں پس جو ان میں سے ایسا نہیں کرے گا اس پر اللہ کی فرشتوں کی اور سب لوگوں کی پھٹکارہے اور اس کی فرض یا نفل کوئی عبادت قبول نہیں
◆☜ اس روایت میں نہایت جامع انداز میں ایک اچھے حاکم کی لازمی صفات بیان کردی گئی ہیں جو یقیناً لائق توجہ ہیں
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H