Article Image

ہم مسلمان کیوں ہیں؟

🌻 کیا ہم مسلمان گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے مسلمان ہیں؟

ہم سب مسلمانوں کو یہ نظریہ اور عقیدہ رکھنا چاہیے کہ ہم محض اس لیے مسلمان نہیں کہ ہم ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے ہیں یا ہمارے آباء واجداد مسلمان تھے تو ہم بھی مسلمان ہیں، ایسا ہرگز نہیں ہے، یہ ایک بڑی غلط فہمی ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ نہ تو حق ہونے کی دلیل ہے اور نہ ہی اس سے اسلام کا حق دین ہونا واضح ہوسکتا ہے، بلکہ ہم مسلمان اسی لیے ہے کہ اسلام ہی ایک حق اور سچا دین ہے، ہم شعوری طور پر یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ہم اسلام ہی کو حق دین سمجھتے ہوئے کامل شعور، یقین اور اطمینان کے ساتھ اس پر قائم ہیں۔ ہاں جہاں تک کسی مسلمان گھرانے میں پیدا ہونے کا تعلق ہے تو یہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ کرم ہے کہ اس نے ہمیں مسلمان گھرانے میں پیدا کرکے ہمیں ابتدا ہی سے مسلمان بناکر ہم پر اضافی احسان کیا، اس پر کروڑوں شکر ہے۔ گویا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمان گھرانے میں پیدا کرکے ابتدا ہی سے مسلمان بنا کر ہمیں اسلام لانے کے مرحلے سے نہیں گزارا، یہ بہت بڑا کرم اور احسان ہے۔

✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہ

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H