╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۲۲)
◆☜ نماز کے اوقات:
◆☜ چونکہ نماز اللہ تعالٰی کی ان نعمتوں کے ادائے شکر کےلئے ہے جو ہر وقت وہر آن فائز ہوتی رہتی ہیں، لہٰذا اس کا مقتضا یہ تھا کہ کسی وقت انسان اس عبادت سے خالی نہ رہے مگر چونکہ اس میں تمام ضروری حوائج میں حرج ہوتا اس لئے تھوڑی دیر کے بعد ان پانچ وقتوں میں نماز فرض کی گئی:
◆☜(۱) فجر۔
◆☜(۲) ظہر۔
◆☜(۳) عصر۔
◆☜(۴) مغرب۔
◆☜(۵) عشاء۔
◆☜ فجر کا وقت:
◆☜ صبح صادق سے شروع ہوتاہے اور طلوع آفتاب تک رہتاہے۔
[ بحر، درمختار، ہدایہ: ج ۱/ ص ۵۰، شرح نقایہ :ج ۱/ ص ۵۴ وکبیری: ص ۲۲۶]
◆☜ سب سے پہلے آخر شب میں ایک سپیدی بیچ آسمان کے ظاہر ہوتی ہے، مگر یہ سپیدی قائم نہیں رہتی بلکہ اس کے بعد ہی اندھیرا ہوجاتاہے اس کو صبح کا ذب کہتے ہیں۔ اس کے تھوڑی دیر بعد ایک سپیدی آسمان کے کنارے چاروں طرف ظاہر ہوتی ہے اور وہ باقی رہتی ہے بلکہ وقتاً فوقتاً اس کی روشنی بڑھتی چلی جاتی ہے اس کو صبح صادق کہتے ہیں اور اسی سے صبح کا وقت شروع ہوتاہے۔
◆☜ مَردوں کےلئے مستحب ہے کہ فجر کی نماز ایسے وقت شروع کریں کہ روشنی خوب پھیلی جائے اور اس قدر وقت باقی ہو کہ اگر نماز پڑھی جائے اور اس میں چالیس پچاس آیتوں کی تلاوت اچھی طرح کی جائے، اور نماز کے بعد اگر کسی وجہ سے نماز کو لوٹانا چاہیں تو اسی طرح چالیس پچاس آیتیں اس میں پڑھ سکیں اور عورت کو ہمیشہ اور مردوں کو حالت حج میں مزدلفہ میں فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھنا مستحب۔
[ علم الفقہ: ج ۲/ ص ۸، درمختار، مراقی الفلاح، شرح وقایہ: ض ۱/ ۱۳۰ شرح نقایہ ج / ونسائی شریف: ج ۱/ ص ۵۰]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H