╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 عدل واِنصاف 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۱۷) 🌸
✉️ مظلوم کی بد دعا سے بچیں ✉️
﷽
💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞
☜📚 کسی بھی حاکم کو کبھی ظلم کر کے بے خوف نہیں ہونا چاہئے کیوں کہ مظلوم کے دل سے نکلنے والی آہ کبھی بھی اس کا پیچھا نہیں چھوڑ سکتی یہ آہ براہ راست آسمانوں پرسنی جاتی ہے اور دیر یا سویر اس کا برا اثر ضرور ظاہر ہو کر رہتا ہے نبی اکرم علیہ والسلام نے جب حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کا گورنر بنا کر روانہ فرمایا تو جہاں ان کو دیگر نصیحتیں فرمائیں ایک نصیحت یہ بھی کی
📚 اِتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُوْمِ فَإِنَّهٗ َلَيْسَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ اللّٰهِ حِجَابٌ 📚
[ صحیح البخاری ۱/ ۲۰۳ رقم ۱۴۹۶ صحیح مسلم ۱/ ۳۶ رقم ۱۹ سنن ابی داؤد ۱/ ۲۲۳ رقم ۱۵۸۴ الترغیب والترھب مکمل رقم ۳۴۱۱]
◆☜ مظلوم کی بد دعا سے بچو اس لئے کہ اس کی دعا اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہے
🌸 نیز پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا 🌸
📚 اِتَّقُوْا دَعْوَةَ الْمَظلُوْمِ فَإِنَّهَاوتَصْعَدُ إِلَی السَّمَاءِ كَأَنَّهَا شِرَارَةٌ 📚
[ رواہ الحاکم ۱/ ۲۹ الترغیب والترھیب مکمل رقم ۳۴۱۴]
◆☜ مظلوم کی بد دعا سے بچو کیوں کہ وہ چنگاری کی طرح آسمان کی طرف بلند ہوتی ہے
🌸 اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی ارشاد عالی ہے 🌸
📚 دَعْوَةُ الْمَظْلُوْمِ مُسْتَجَابَةٌ وَإِنْ كَانَ فَاجِراً فَفُجُوْرُهٗ عَلیٰ نَفْسِهٖ 📚
[ رواہ احمد ۲/ ۳۶۷ الترغیب والترھیب مکمل رقم ۳۴۱۵]
◆☜ مظلوم کی بد دعا قبول ہے اگرچہ وہ مظلوم فاسق وفاجرہی کیوں نہ ہو اس لئے کہ اس کے فجور کا تعلق خود اپنی ذات سے ہے
◆☜ اس لئے ہر حاکم پر لازم اور ضروری ہے کہ وہ اپنے ماتحتوں کے ساتھ انصاف کا برتاؤ کرےاور حتی الامکان اپنے مظلوم کی بد دعا سے بچانے کا اہتمام رکھے
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H