Article Image

◆☜ قسط نمبر (۱۶)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 عدل واِنصاف 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۱۶) 🌸
✉️ اللہ کی پکڑ سخت ہے ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞

☜📚 ظالم حکمراں خواہ کتناہی طاقتور ہو اللہ تبارک وتعالٰی کے مقابلہ میں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے پس جب تک حکمت خداوندی کی بنا پر اسے مہلت ملی رہتی ہے تو وہ شیر بنا رہتاہے لیکن جب اللہ کی پکڑ آتی ہے تو منٹوں سکنڈوں میں ساری طاقت کے کس بل نکل جاتے ہیں اور بڑے سے بڑے ظالم تاریخ کے گمشدہ اور اق کا حصہ بن کر حصۂ پارینہ بن جاتے ہیں
🌸 حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا 🌸
📚 إِنَّ اللّٰهَ يُمْلِيْ لِلظَّالِمِ فَإِذَا أَخَذَهٗ لَمْ يُفْلِيْهُ ثُمَّ قَرَأَ / وَ کَذٰلِکَ اَخۡذُ رَبِّکَ اِذَاۤ اَخَذَ الۡقُرٰی وَ ہِیَ ظَالِمَۃٌ ؕ اِنَّ اَخۡذَہٗۤ اَلِیۡمٌ شَدِیۡدٌ 📚
[ ھود ۱۰۲ / صحیح البخاری ۲/ ۶۷۸ رقم ۴۶۸۶ صحیح مسلم ۲/ ۳۲۰ رقم ۲۵۸۳ سنن الترمذی ۲/ ۱۴۳ رقم ۳۱۱۰ الترغیب والترھیب مکمل رقم ۳۴۰۶]
◆☜ اللہ تعالٰی ظالم کو مہلت دیتے رہتے ہیں لیکن جب پکڑتے ہیں تو پھر نہیں چھوڑتے پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی جس کا ترجمہ یہ ہے اور اسی طرح ہے تیرے رب کا پکڑنا جب اس نے پکڑ کی بستیوں (والوں) کی جو ظالم تھیں یقیناً اس کی پکڑالمناک اور زبردست ہے
◆☜ دنیا کی تاریخ کے بےشمار واقعات اس حدیث میں بیان کردہ حقیقت کی تائید کرتے ہیں کہ ظلم کی ٹہنی کبھی پھلتی نہیں اور ظالم کا ظلم ایک حدتک پہنچ کر یقیناً مٹ جاتاہے
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H