Article Image

Untitled Article

کسی مسلمان کی لعنت الزام کفر کی شناعت!

ومن لعن مؤمناً فھو کقتلہ، ومن قذف مؤمناً بکفر فھو کقتلہ (الحدیث)
آج ہم اپنے معاشرے میں عجیب قسم کا شور سنتے ہیں، جس سے تکلیف حد درجے بڑھ جاتی ہے کہ کلمہ گو انسانوں کی جماعت جنہیں اللہ تعالیٰ نے "المسلمین" کا خطاب دیا ہے وہ ایک دوسرے کے برسرِ پیکار ہیں، اپنے خیالات و نظریات کو بنیاد بنا کر اپنے دوسرے بھائیوں کو لعنت و ملامت کرنے کے ساتھ مرتکب کفر کا الزام لگاتے نہیں تھکتے۔ حالانکہ درج بالا حدیث میں اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص کسی مسلمان کی ملامت کرے، تو گویا کہ اس نے اس کا قتل کر دیا، اور اگر کسی نے کسی مسلمان پر کفر کی تہمت لگائی تو یہ بھی ایسا ہی ہے جیسے کی اس کا قتل کر دیا ہو۔
اب ہم خوب غور کر لیں کہ ہم کس کے ساتھ کن شواہد و دلائل اور زعم میں کیا کر رہے ہیں؟، کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ محض چند بے نص خیالات و نظریات کو بنیاد بنا کر ہم کسی مسلمان کا قتل لعنت و الزام کی تلوار سے کر رہے ہیں؟۔
والله یعلم ماتسرون و تعلنون (القرآن) لہذا اپنے اپنے اعمال و کردار پر توجہ دیں اور آپسی اتحاد کو فروغ دیتے ہوئے حیات مستعار کے یہ چند لمحے گزار دیں۔
اظفر منصور
1/09/2024
http://wa.me/918738916854

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H