*ملاقات کا ادب*

بسم اللہ الرحمن الرحیم

از: حکیم الامت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

جب کسی کے پاس ملنے یا کچھ کہنے جاؤ اور اس کو کسی شغل (مصروفیت) کی وجہ سے فرصت نہ ہو، مثلا قرآن کی تلاوت کر رہا ہے، یا وظیفہ پڑھ رہا ہے، یا قصداً مقام خلوت تنہائی میں بیٹھا کچھ لکھ رہا ہے، یا سونے کے لیے آمادہ ہے، یا قرائن [علامات] سے اور کوئی ایسی حالت معلوم ہو جس سے غالبا اس شخص کی طرف متوجہ ہونے سے اس کا حرج [نقصان] ہوگا، یا اس کو گرانی و پریشانی ہوگی، ایسے وقت میں اس سے کلام وسلام مت کرو بلکہ یا تو چلے جاؤ اور اگر بہت ہی ضرورت کی بات ہو تو مخاطب سے پہلے پوچھ لو کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، پھر اجازت کے بعد کہہ دے، اس سے تنگی نہیں ہوتی اور یا فرصت کا انتظار کرو جب اس کو فارغ دیکھو تو مل لو۔

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H