Article Image

◆☜ قسط نمبر (۱۵)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 عدل واِنصاف 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۱۵) 🌸
✉️ بدخواہ اَمیرکی خیر نہیں ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞

☜📚 حاکم اور اَمیر کو بہر حال اپنی رعایا کے ساتھ شفقت اور خیر خواہی کا معاملہ کرنا چاہئے اگر وہ ایسا نہیں کرے گا تو سخت محرومی کا مستحق ہوگا حضرت معقل بن یسار رضی اللہ تعالٰی عنہ ایک جلیل القدر صحابی ہیں وہ جب مرض الوفات میں تھے تو عبیداللہ بن زیاد (جو ایک ظالم حاکم تھا) ان کی عیادت کےلئے آیا تو حضرت معقل بن یسار رضی اللہ تعالٰی عنہ نے احقاقِ حق اور جرأت کا اظہار فرماتے ہوئے عبیداللہ بن زیاد سے کہا کہ میں آپ کو ایک حدیث سنانا چاہتاہوں جو میں نے حضرت نبی اکرم علیہ الصلوٰۃ والسلام سے سنی ہے اگر مجھے اپنی زندگی کی امید ہوتی تو میں آپ کو نہ سناتا لیکن اب چوں کہ زندگی سے نا امید ہوچکاہوں اس لئے سنارہاہوں وہ حدیث یہ ہے کہ حضرت نبی اکرم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا
📚 مَامِنْ عَنْدٍيَسْتَرْعِيْهِ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ رَعِيَّةً يَمُوْتُ يَمَ يَمُوْتُ وَهُوَغَاشٌّ رَعِيَّتَهٗ إِلَّا حَرَّمَ اللّٰهُ تَعَالیٰ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ 📚
[ صحیح مسلم ۱/ ۸۱ رقم ۱۴۲]
📚 وَزَادَفِيْ رِوَايَةٍ عِنْدَ الْبُخَارِيْ فَلَمْ يَحُطْهَا بِنُصْحِهٖ لَمْ يَرِحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ 📚
[ صحیح البخاری ۲/ ۱۰۵۸ رقم ۷۱۵۰ الترغیب والترھیب مکمل رقم ۳۳۷۷]
◆☜ جس آدمی کو اللہ تعالٰی کسی رعایا کا ذمہ دار بنائے اور وہ اس حالت میں مرے کہ اپنی رعایا کے حق میں خیانت کرنے والا ہو تو اللہ تعالٰی اس پر جنت کو حرام فرمادیں گے اور ایک روایت میں ہے کہ اگر وہ رعایا کے ساتھ خیر خواہی نہ کرے تو وہ جنت کی خوشبو سے محروم رہے گا
🌸 نیز نبی اکرم علیہ الصلوٰۃ والسلام کا یہ بھی ارشاد ہے 🌸
📚 مَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِيْنَ شَيْئاً فَغَشَّهُمْ فَهُوَ فِيْ النَّارِ 📚
[ رواہ الطبرانی فی الأوسط والصغیر الترغیب والترھیب مکمل رقم ۳۳۸۲ ]
◆☜ جو مسلمان کے کسی معاملہ کا ذمہ دار ہو پھر ان کے ساتھ دھوکہ اور فریب کرے تو وہ جہنمی ہے
🌸 اور ایک روایت کے الفاظ یہ ہیں 🌸
📚 مَامِنْ أَمِيْرٍ يَلِيْ أُمُوْرَ الْمُسْلِميْنَ ثُمَّ لَايَجْهَدُ لَهُمْ وَيَنْصَحُ لَهُمْ إِلَّا لَمْ يَدْخُلْ مَعَهُمْ الْجَنَّةَ 📚
[ صحیح مسلم ۱/ ۸۱ رقم ۱۴۲ والطبرانی فی الصغیر ۵/ ۲۱۳ الترغیب والتررھیب مکمل رقم ۳۳۷۸ ]
◆☜ جو امیر مسلمانوں کے معاملہ ذمہ دار بنایا جائے پھر نہ تو ان کےلئے تگ و دو کرے اور نہ ان کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ کرے تو وہ مسلمانوں کے ساتھ جنت میں داخل نہیں ہوگا
◆☜ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ مذکورہ حاکم اپنی کوتاہی کی وجہ سے جنت میں دخول اول سے محروم رہے گا گوکہ سزا بھگتنے کے بعد ایمان کی بدولت اسے جنت میں داخلہ نصیب ہوگا
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H