Article Image

◆☜ قسط نمبر (۱۴)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 عدل واِنصاف 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۱۴) 🌸
✉️ عادل حکمرانوں کےلئے بشارتیں ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞

☜📚 احادیثِ شریفہ میں انصاف کرنے والے حکام کےلئے بڑی بشارتیں وارد ہیں ایک حدیث میں ہے کہ سات خوش نصیب لوگ میدانِ محشر میں اللہ کے سایہ میں ہوں گے جن میں سب سے پہلے نمبر پر إِمَامٌ عَادِلٌ یعنی عادل حکمراں کو شامل کیا گیا ہے
[ بخاری شریف ۱/ ۹۱ حدیث۶۶۰ مسلم شریف ۱/ ۳۳۱ حدیث ۱۰۳۱]
🌸 نیز پیغمبرعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے یہ بھی فرمایا کہ 🌸
📚 إِنَّ لْمُقْسِطيْنَ عِنْدَاللّٰهِ عَلیٰ مَنَابِرٍ مِنْ نُوْرٍ عَنْ يَمِيْنِ الرَّحْمٰنِ وَكِلْتَا يَدَيْهِ يَمِيْنٌ اَلَّذِيْنَ يَعْدِلُوْنَ فِيْ حُكْمِهِمْ وَأَهْلِيْهِمْ وَمَا وَلَوْا 📚
[ صحیح مسلم ۲/ ۱۲۱ رقم ۱۸۲۷]
◆☜ عدل وانصاف سے کام لینے والے اللہ نزدیک نور کے ممبروں پر رحمٰن کے دائیں جانب اور اس کی دونوں جانبیں داہنی ہی ہیں تشریف فرماہوں گے جو اپنے فیصلوں میں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ اور اپنی ذمہ داریوں میں عدل وانصاف کرتے ہیں
🌸 اور پیغمبرعلیہ الصلوٰۃ والسلام کا یہ بھی ارشاد ہے کہ 🌸
📚 أَهْلُ الْجَنَّةِ ثَلاَثَةٌ ذُوْسُلْطَانٍ مُقْسِطٌ مُوَفَّقٌ وَرَجُلٌ رَحِيْمٌ رَقِيْقُ الْقَلْبِ لِكُلِّ ذِيْ قُرْبیٰ مُسْلِمٍ وَعَفِيْفٌ مُتَعَفِّفٌ ذُوْ عِيَالٍ 📚
[ صحیح مسلم ۲/ ۳۸۵ رقم ۲۸۶۵]
◆☜ تین طرح کے لوگ جنتی ہیں
◆☜(۱) عادل حکمراں جسے اللہ کی طرف سے توفیق نصیب ہو
◆☜(۲) وہ شخص جو ہر قریبی مسلمان رشتہ دار کےلئے مہربانی کرنے والا اور نرم دل ہو
◆☜(۳) وہ شخص جو پاک دامن اور پاک باز عیال دار ہو (باحیا اور باغیرت ہو)
🌸 اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی اکرم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا 🌸
📚 يَوْمٌ مِنْ إِمَامٍ عَادِلٍ أَفْضَلُ مِنْ عِبَادَةِ سِتِّيْنَ سَنَةً وَحَدٌّ يُقَامُ فِيْ الْأَرْضِ بِحقِّهٖ أَزْكیٰ فِيْهَا مِنْ مَطَرٍ أَرْبَعِيْنَ صَبَاحاً 📚
[ رواہ الطبرانی الترغیب الترھیب ۳۳۴۴ ]
◆☜ عادل بادشاہ کا ایک دن ساٹھ سال کی عبادت سے بڑھ کرہے اور زمین میں جو حد شرعی حق کے ساتھ قائم کی جائے وہ زمین میں چالیس دن کی لگاتار بارش سے زیادہ صفائی اور ستھرائی کا سبب ہے
◆☜ مطلب یہ ہے کہ عادل حکمراں قوم وملت کی فکر میں جو وقت صرف کرتاہے وہ سالوں کی نفلی عبادات سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے کیوں کہ اس کا یہ وقت اصلاح عالم کی اہم ترین ذمہ داری کی ادائیگی میں صرف ہورہاہے
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H