╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 عدل واِنصاف 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۱۳) 🌸
✉️ چند آدابِ قضاء ✉️
﷽
💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞
☜📚 درج بالاتفصیلات کی روشنی میں فقہاء نے حکام اور قضاۃ کےلئے ایسے آداب مقرر فرمائے ہیں جن کا اگر لحاظ رکھا جائے تو حتی الامکان حق تلفیوں اور بدعنوانی سے بچا جاسکتاہے چند آداب ملاحظہ فرمائیں
◆☜(۱) جو شخص عدل وانصاف کرنے پر قدرت نہ رکھے اسے حکومت کا کوئی عہدہ قبول نہ کرنا چاہئے
◆☜(۲) اگر طبعی ناگواری کے باوجود کسی شخص کو عہدہ سپرد کردیا جائے تو وہ اس عہدہ کا حق ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے اور تہمت کے مواقع سے بچتارہے
◆☜(۳) عہدہ حاصل کرنے کے بعد اپنے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ کسی اور شخص سے کوئی ہدیہ قبول نہ کرے حتیٰ کہ اگر قریبی رشتہ دار کا مقدمہ سماعت ہو تو اس کا ہدیہ بھی قبول نہ کرے
◆☜(۴) جوشخص تعلق کی بناپر اسے پہلے سے ہدیہ دیتا رہا ہو تو اس سے صرف اسی قدر ہدیہ وصول کرے جو پہلے دیتارہاہے اس سے زیادہ وصول کرنا درست نہیں
◆☜(۵) حاکم کسی ایسی دعوت میں شریک نہ ہو جو خاص کر اسی حاکم کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہو
◆☜(۶) جو معاملہ حاکم اور قاضی کے سامنے پیش ہو تو اس کے متعلق کسی ایک فریق کو چھوڑ کر دوسرے فریق کی میزبانی نہ کرے
◆☜(۷) جب فریقین مجلس عدالت میں حاضر ہوں تو دونوں فریقوں سے گفتگو میں یکسانیت اختیار کرے نہ تو کسی فریق سے سر گوشی کرے اور نہ کسی سے بشاشت اور بےتکلفی سے بات کرے اور نہ ہنسی مذاق کرے
[ یدایہ ۳/ ۱۳۵ ۱۳۶]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H