╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 عدل واِنصاف 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۱۱) 🌸
✉️ رعبِ فاروقی ✉️
﷽
💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞
☜📚 سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کا اپنے حکام پر کیسا رعب ودبدبہ تھا اس کا کچھ اندازہ اس واقعہ سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک دیہاتی ذمی شخص کی زمین کا کچھ حصہ سعید بن مالک نامی ایک حاکم کے قبضہ میں آگیا اور جب اس دیہاتی نے اس حاکم سے اپنی زمین واگذاری کی درخواست کی تو سعید بن مالک نے اس کی اُلٹی سر زنش کی دیہاتی نے کہا کہ میں حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پاس جاکر شکایت کروں گا چنانچہ وہ مدینہ منورہ پہنچا اور سارا قصہ حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے کہہ سنایا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام یرفأ کو بلاکر ایک تحریر لکھوائی جس کا مضمون یہ تھا
◆☜ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
◆☜ مِنْ عَنْدِ اللّٰهِ عُمَرَ أَمِيْرِالْمُؤْمِنِيْنَ إِلٰی سَعِيْدِ بْنِ مَالِكٍ سَلَامٌ عَلَيْكَ أَمَّابَعْدُ فَإِنَّ مَهْرَزَادَ دَهْقانُ السَّيْلَحِيْنِ ذَكَرَ أَنَّ لَهٗ ضَيْعَةً إِلیٰ جَانِبِكَ وَإِنَّهٗ أتَاكَ يَسْتَعْدِيْكَ عَلیٰ نَفْسِكَ فَأَمَرْتَ بِهٖ فَوُجِئْتَ عُنُقَهٗ فَإِذَاجَاءَكَ كِتَابِيْ هٰذَا فَأَرْضِهُ مِنْ حَقِّهٖ وَإِلَّا فَاَقْبِلْ عَلَيَّ رَاحِلاً وَالسَّلاَمُ
◆☜ یہ تحریر اللہ کے بندے امیرالمؤمنین عمر کی طرف سے سعیدبن مالک کی جانب بھیجی جارہی ہے تم پر سلامتی ہو بعد ازاں بات یہ ہے کہ علاقہ سیلحسین کا ایک دیہاتی شخص جس کا نام مہر زاد ہے اس نے یہ بیان کیا ہے کہ اس کی کچھ جائیداد تمہاری طرف آگئی ہے اور جب وہ اس معاملہ میں تمہارے پاس مدد کےلئے پہنچا تو تم نے آرڈردے کر اس کی گردن ٹھکوادی یعنی اس کو حق دینے کے بجائے اس کی سرزنش کی پس جب یہ تحریر تمہارے پاس پہنچے تو یا تو اس کا حق دے کر اسے راضی کرو اور یا فوراً سوار ہوکر میرے پاس آجاؤ والسلام
◆☜ یہ تحریر لکھوانے کے بعد کاغذ کو لپیٹنے کےلئے آپ دھاگہ تلاش کررہے تھے مگروہ دستیاب نہیں ہوا تو آپ نے اپنے نیچے بچھائے ہوئے ایک عباء سے کچھ دھاگے نکال کر اس سے تحریر کو باندھ دیا راوی کہتا ہے کہ یہ تحریر لےکر جب میں اپنے گھر آیا تو گھر والوں نے پوچھا کہ کیا کرکے آئے ہو میں نے کہا کہ ایک ایسے شخص کے پاس سے آرہاہوں جس کے پاس اپنی تحریر باندھنے کےلئے کوئی قاعدہ کا دھاگہ بھی نہ تھا حتیٰ کہ اپنے بوسیدہ عباء کے نیچے سے دھاگہ نکال کر اس نے تحریر باندھی تو ایسے آدمی کی تحریر کا کیا اثر ہوگا تو گھر والوں نے کہا کہ یہ تحریر سعید بن مالک تک پہنچاؤ توسہی ممکن ہے کہ وہ اس حکم کی تعمیل کرے چنانچہ جب میں وہ تحریر لےکر سعید بن مالک کے پاس گیا تو اس کو پڑھتے ہی وہ تھرتھر کانپنے لگے حتی کہ وہ تحریر ان کے ہاتھ سے گرگئی اور کہنے لگے کہ تم نے کیا غضب کیا جاؤ وہ ساری زمین تمہاری ہے میں نے کہا بھی کہ میں ساری زمین نہیں لینا چاہتا لیکن وہ یہی کہتے رہے کہ اب میں اس زمین کا کوئی جزء بھی نہیں لوں گا
[ المحاسن والمساوی للشیخ ابراہیم بن محمدالبیہقی ۳۵۹ ۳۶۰]
◆☜ اس واقعہ سے امیرالمؤمنین سیدنا حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے حکام پر رعب ودبدبہ کا اندازہ لگایا جاسکتاہے یہ بات جبھی پیدا ہوتی ہے جب آدمی عدل وانصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے والا ہو
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H