╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۱۷)
◆☜ تحریمہ کے صحیح ہونے کی آٹھ شرطیں ہیں:
◆☜(۱) تحریمہ کا نیت کے ساتھ ملاہوا ہونا خواہ حقیقتاً ملی ہوئی ہو، یعنی ایک ہی وقت میں نیت اور تحریمہ دونوں ہوں یا حکماً ملی ہوئی ہو، یعنی نیت اور تحریمہ کے درمیان کوئی ایسی چیز فاصل نہ ہو جو نماز کے منافی ہو مثلاً بات وغیرہ کے اور نیت کرنے کے بعد نماز کےلئے چلنا پھرنا وضو کرنا منافی نہ سمجھا جائےگا اور اس کے فاصل ہونے سے تحریمہ کی صحت میں کچھ خلل نہ آئے گا مگر افضل یہی ہے کہ حقیقتاً ملادے۔
[ مراقی الفلاح]
◆☜(۲) جن نمازوں میں کھڑا ہونا فرض ہے ان کی تکبیر تحریمہ کھڑے ہوکر کہے، اور باقی نمازوں کی جس طرح چاہے کہے، مگر اس بات کا ضرور خیال رہے کہ ہر نماز میں ضروری ہے کہ تکبیر تحریمہ رکوع کی حالت میں یا قریب رکوع کے جھک کر نہ کہی جائے، اگر کوئی شخص جھک کر تکبیر تحریمہ کہے تو اگر اس کا جھکنا رکوع کے قریب نہ ہو تو تحریمہ صحیح ہوجائے گی اور اگر رکوع کے قریب ہو تو صحیح نہ ہوگی۔
[ مراقی الفلاح]
◆☜(۳) تحریمہ کا نیت سے پہلے نہ ہونا، اگر تکبیر تحریمہ پہلے کہہ لی جائے اور نیت اس کے بعد کی جائے تو تکبیر تحریمہ صحیح نہ ہوگی۔
[ مراقی الفلاح]
◆☜(۴) تکبیر تحریمہ کا اتنی آواز سے کہنا کہ خود سن لے بشرطیکہ بہرانہ ہو۔ گونگے کو تکبیر تحریمہ کےلئے زبان ہلانا ضروری نہیں ہے بلکہ اس کو تکبیر تحریمہ معاف ہے۔
◆☜(۵) تکبیر تحریمہ کا ایسی عبادت میں اداء کرنا جس سے اللہ تعالٰی کی عظمت اور بزرگی سمجھی جاتی ہو۔
◆☜(۶) اللہ اکبر کے ہمزہ یا با نہ بڑھتانا۔ اگر کوئی ءَاَللّٰهُ اَكْبَرُ يا اَللّٰهُ اَكْبَارْ کہے تو اس کی تکبیر تحریمہ صحیح نہ ہوگی۔
◆☜(۷) اللہ میں لام کے بعد الف کہنا۔ اگر کوئی شخص نہ کہے تو اس کی تحریمہ صحیح نہ ہوگی۔
◆☜(۸) تکبیر تحریمہ کا بسم اللہ وغیرہ سے نہ ادا کرنا۔ اگر کوئی بجائے تکبیر تحریمہ کے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم وغیرہ کہے تو اس کی تحریمہ صحیح نہ ہوگی۔
[ درمختار، مراقی الفلاں]
◆☜ اور تکبیر تحریمہ کا قبلہ روہو کر کہنا، بشرطیکہ کوئی عذر نہ ہو۔
[ علم الفقہ: ج ۲/ ص ۳۲]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H