Article Image

🌹 ماہ ربیع الاول - سیرت النبی ﷺ کے جلسے و جلوس 01 🌹

❤️ نبی کریم ﷺ کا ذکر مبارک ❤️

✪ نبی کریم ﷺ کا ذکر مبارک انسان کی عظیم ترین سعادت ہے اور اس روئے زمین پر کسی کا بھی تذکرہ اتنا باعث اجر و ثواب اتنا باعث خیر و برکت نہیں ہو سکتا جتنا سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا تذکرہ ہو سکتا ہے۔
✪ لیکن تذکرے کے ساتھ ساتھ ان سیرت طیبہ کی محفلوں میں ہم نے بہت سی ایسی غلط باتیں شروع کر دی ہیں جن کی وجہ سے ذکر مبارک کا صحیح فائدہ اور صحیح ثمرہ حاصل نہیں ہو رہا ہے۔
✪ ان غلطیوں میں ایک غلطی یہ ہے کہ ہم نے سرکار دو عالم ﷺ کا ذکر مبارک صرف ایک مہینے یعنی ربیع الاول کے ساتھ خاص کر دیا ہے اور ربیع الاول کے بھی صرف ایک دن اور ایک دن میں بھی صرف چند گھنٹے نبی کریم ﷺ کا ذکر کر کے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم ﷺ کا حق ادا کر دیا ہے۔
✪ یہ حضور اقدس ﷺ کی سیرت طیبہ کے ساتھ اتنا بڑا ظلم ہے کہ اس سے بڑا ظلم سیرت طیبہ کے ساتھ کوئی اور نہیں ہو سکتا۔

🗂 سیرت النبی ﷺ کے جلسے اور جلوس
(حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم)

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H