پروفیسر خورشید احمد لکھتے ہیں:
انسانوں کے لیے اللّٰه تعالیٰ کی سب سے قیمتی متاع، دو صورتوں میں سامنے آتی ہے، پہلی ایمان اور دوسری دانش۔ عقل یا دانش، اگر ایمان کے بغیر ہو تو انسانیت کے لیے ضرر رسانی کا ذریعہ بھی بن جاتی ہے۔ انسانی تاریخ میں ایسے واقعات اور حوادث کی کمی نہیں، جہاں یہ "بِلا ایمان دانش" تاریکیاں پھیلانے کا بڑا سبب رہی ہے۔
"زندہ کر سکتی ہے ایران و عرب کو کیوں کر؟
یہ فرنگی مدنیت، کہ جو ہے خود لبِ گور"
مغرب کی مادی تہذیب، انسان کے اخلاقی ارتقا میں سدِ سکندری بنی۔ مغربی تمدن کے عناصر ترکیبی میں خرابی کی یہی صورت رہی کہ ان کے دانش وروں نے الہام اور وحی سے آزاد عقل کی روشنی میں، انسان اور کائنات کے تعلق کی گتھیاں سلجھانے کی کوشش کی اور ناکام رہے۔ اقبال، تہذیبِ مغرب کے جلووں کو "بے کلیم" اور اس کے شعلوں کو "بے خلیل" قرار دیتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ وحی اور الہام کی روشنی کے بغیر، انسانی قافلہ، عشق کی گرمی اور لذت سے محروم رہتا ہے۔
یادیں اُن کی، باتیں ہماری/پیش لفظ/ صفحہ: ix/انتخاب و پیشکش: طارق علی عباسی
https://whatsapp.com/channel/0029Va4Ow8qInlqSJbGemE2H
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H