╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۱۵)
◆☜ نماز کے صحیح ہونے کی شرطیں:
◆☜ دوسری شرط:
◆☜(۲) ستر عورت یعنی نماز پڑھنے کی حالت میں اس حصہ جسم کو چھپانا فرض ہے جس کا ظاہر کرنا شرعاً حرام ہے خواہ تنہا نماز پڑھے یا کسی کے سامنے۔
◆☜ اگر کوئی شخص کسی تنہا مکان میں نماز پڑھتا ہو یا کسی اندھیرے مقام میں تو اس پر بھی ستر عورت فرض ہے (یعنی جس حصہ کا دوسرے شخص پر ظاہر کرنا حرام ہو) اگرچہ کسی غیر شخص کے دیکھنے کا خوف (امکان) نہیں، ہاں اپنی نظر سے چھپانا شرط نہیں، اگر کسی کی نظر اپنے (پوشیدہ) جسم پر پر نماز پڑھنے کی حالت میں پڑجائے تو کچھ حرج نہیں ہے۔
[ بحرالرائق، درمختار، مراقی الفلاح، علم الفقہ: ج ۲/ ص ۲۶ وہدایہ ج ۱/ ص ۵۸ وکبیری ص ۲۰۸]
◆☜ مسئلہ:—— مرد کےلئے ناف سے لے کر گھٹنے کے مقام تک ڈھا نپنا فرض ہے اور عورت کا کل جسم ستر ہے یعنی تمام بدن کا چھپانا ضروری ہے، علاوہ چہرہ، ہاتھ اور پاؤں کے۔
[ ہدایہ ج ۱/ ص ۵۸ شرح ج ۱/ ص ۶۴ وکبیری ص ۲۱۰ کتاب الفقہ ج ۱/ ص ۲۸۳]
◆☜ تیسری شرط:
◆☜(۳) استقبال قبلہ یعنی نماز پڑھنے کی حالت میں اپنا سینہ کعبہ مکرمہ کی طرف کرنا شرط ہے، خواہ حقیقۃ یا حکماً اور کعبہ کی طرف منھ کرنا شرط نہیں، ہاں مسنون ہے، لہٰذا اگر کوئی شخص کعبہ سے (صرف) منھ پھیر کر نماز پڑھے تو نماز ہوجائے گی مگر خلاف سنت کی وجہ سے مکروہ تحریمی ہے۔ اور جن لوگوں کو کعبہ نظر آتاہو یعنی کے قریب ہیں درمیان میں کوئی رکاوٹ نہیں تو ان پر فرض ہے کہ خاص کعبہ کی طرف سینہ کر کے نماز پڑھیں، جس طرف کعبہ ہو بالکل سیدہ پر کھڑا ہونا فرض نہیں۔
[ علم الفقہ ج ۲/ ص ۲۸ وہدایہ ج ۱/ ص ۶۱ شرح نقایہ ص ۶۱ کبیری ص ۲۱۷ کتاب الفقہ ج ۱/ ص ۳۰۹]
◆☜ مسئلہ:—— قبلہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنا واجب ہے لیکن اس کےلئے دو شرطیں ہیں، اول قدرت، دوسرے تحفظ۔
[ کتاب الفقہ ج ۱/ ص ۳۰۹]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H