Article Image

◆☜ سلسلہ نمبر (۱۴)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۱۴)
◆☜ نماز کے صحیح ہونے کی شرطیں:
◆☜ چونکہ نماز کا اہتمام سب عبادتوں سے زیادہ ہے اس وجہ سے اس کی شرائط بھی بہت ہیں۔ اس مقام پر صرف ان شرطوں کو بیان کرتے ہیں جن کی ضرورت ہر نماز میں پڑتی ہے۔ بعض شرائط جو کسی خاص نماز سے تعلق رکھتی ہیں جیسے جمعہ کی نماز کے شرائط ام کا ذکر اسی مقام پر کیا جائے گا جہاں ان نمازوں کا بیان ہوگا۔
◆☜ (ان شرائط کا بیان احقر کی مرتب کردہ کتاب ”مسائل نماز جمعہ وعیدین میں ملاحظہ ہو)
◆☜ پہلی شرط:
◆☜(۱) طہارت (پاکی) نماز پڑھنے والے کے جسم کق نجاستِ حقیقیہ سے پاک ہونا چاہئے خواہ غلیظہ ہو یا خفیفہ، مرئیہ ہو یا غیر مرئیہ۔ ہاں اگر بقدر معافی ہو تو کچھ مضائقہ نہیں، مگر افضل یہ ہے کہ اس سے بھی پاک ہو، اسی طرح نجاست حکمیہ کی دونوں قسموں (حدثِ اکبر وحدثِ اصغر) سے بھی پاک ہونا چاہئے۔
◆☜ نیز نماز پڑھنے والے کے لباس کو نجاست حقیقیہ سے پاک ہونا چاہئے۔
◆☜ نیز نماز پڑھنے کی جگہ نجاست حقیقیہ سے پاک ہونی چاہئے، ہاں اگر بقدر معافی ہو تو کچھ حرج نہیں۔ نماز پڑھنے کی جگہ سے وہ مقام مرادہے جہاں نماز پڑھنے والے کے پاؤں رہتے ہوں اور سجدہ کرنے کی حالت میں جہاں اس کے گھٹنے اور ہاتھ اور پیشانی اور ناک رہتی ہو۔
[ درمختار]
◆☜ مسئلہ:—— اگر کسی ناپاک جگہ پر کوئی کپڑا بچھا کر نماز پڑھی جائے تو اس میں یہ شرط ہے کہ وہ کپڑا اس قدر باریک نہ ہو کہ اس کے نیچے کی چیز صاف طور پر اس سے نظر آئے۔
[ بحرالرائق، شرح وقایہ، علم الفقہ: ج ۲/ ص ۲۴ وہدایہ: ج ۱/ ص ۵۸ وشرح نقایہ: ج ۱/ ص ۶۳ وکبیری: ص ۱۷۷ ونماز مسنون: ص ۲۶۵]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H