Article Image

◆☜ قسط نمبر (۹)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 عدل واِنصاف 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۹) 🌸
✉️ خلیفۂ اَول سیدنا حضرت صدیق اَکبر رضی اللہ عنہ کی عادلانہ فکر ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞

☜📚 خلیفۂ اول سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ جب منصبِ خلافت پر تشریف فرما ہوئے تو آپ نے جو پہلا خطبہ ارشاد فرمایا اس میں درج ذیل کلمات بھی تھے جو عدل وانصاف کے بارے میں آپ کے پر عزم نظر یہ پر روشن دلیل ہیں آپ نے پوری قوت کے ساتھ ارشاد فرمایا
📚 وَإِنَّ اَقْوَاكُمْ عِنْدِيْ الضَّعِيْفُ حَتیّٰ اٰخُذَلَهُ بِحَقِّهٖ وَإِنَّ أَضْعَفُكُمْ عِنْدِيْ القَوِیُّ حَتّٰی اٰخُذَ مِنْهُ الْحَقَّ 📚
[ موسوعة آثار الصحابة ۱/ ۳۵]
◆☜ اور میرے نزدیک تم میں سے زیادہ طاقت ور ضعیف (مظلوم) شخص ہے حتی کہ میں اس کا (واقعی) حق اس کو دلاکر رہوں گا اور میرےنزدیک تم میں سب سے زیادہ کمزور طاقت ور (ظالم) شخص ہے حتی کہ میں اس سے؛ ( دوسرے کا) حق لےکر رہوں گا
◆☜ عام طورپر دنیا میں یہ ہوتاہے کہ غریب اور ضعیف کی فریاد تک نہیں سنی جاتی جب کہ طاقتور اور باوجاہت لوگوں کی غلط حرکتوں کی بھی چشم پوشی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ظالم کے حوصلے بلند ہوجاتے ہیں اور مظلوم کی امیدیں ٹوٹ کر رہ جاتی ہیں سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اس معاملہ میں اپنا کردار روز روشن کی طرح عیاں کردیا کہ یہاں ضعیف اور کمزور پر نظر نہیں ہوگی بلکہ حق اور ناحق پر نظر ہوگی طاقت اور ضعیف کا پیمانہ نہیں ہوگا بلکہ ظالم اور مظلوم کا پیمانہ ہوگا اور ہر شخص کی فریاد رسی انصاف کے ساتھ کی جائے گی
◆☜ ابتدائے خلافت میں آپ نے جس عزم کا اظہار فرمایا تھا تادم آخر آپ اس پر پوری طرح قائم رہے
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H