╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 عدل واِنصاف 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۸) 🌸
✉️ اللہ کی حدود میں سفارش منظور نہیں ✉️
﷽
💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞
☜📚 اور صحیح روایات میں یہ واقعہ بھی موجود ہے کہ قریش کے معزز خاندان (بنومخزوم) کی ایک عورت چوری کے جرم میں ماخوذ ہوگئی تھی اور اس پر چوری کی سزا (ہاتھ کاٹے جانے) جاری کرنے کا فیصلہ ہوگیا تھا جس کی بناء پر پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ایک چہیتے صحابی حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو عورت کے خاندان والوں نے سفارشی بناکر پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں بھیجا اور اس سے حد اٹھانے کی درخواست کی یہ سن کر نبی اکرم علیہ الصلوٰۃ والسلام سخت ناراض ہوئے اور نہایت جلال میں ارشاد فرمایا
📚أَتَشْفَعُ فِيْ حَدٍّ مِنْ حُدُوْدِاللّٰهِ 📚
◆☜ کیا اللہ کی حد کے بارے میں تم سفارش کرنے آئے ہو پھر آپ نے صحابہ رضی اللہ عنہم کے درمیان خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا
📚 یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ! إِنَّمَا أَهْلَكَ الَّذِيْنَ قَبْلَكُمْ أَنَّهُمْ كَانُوْا إِذَاسَرَقَ فِيْهِمُ الشَّرِيْفُ تَرَكُوْهُ وَإِذَا سَرَقَ فِيْهِمُ الضَّعِيْفُ أَقَامُوْا عَلَيْهِ الْحدَّ وَأَيْمُ اللّٰهِ لَوْ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمّدٍسَرَقَتْ لَقَطَعْتُ يَدَهَا 📚
[ صحیح مسلم ۲/ ۶۴]
◆☜ اے لوگو! تم سے پہلی قوموں کو اسی بات نے ہلاکت میں ڈالا کہ ان میں سے اگر کوئی معزز شخص چوری میں پکڑا جاتا تو اسے ویسے ہی چھوڑ دیتے تھے اور اگر کوئی کمزور آدمی چوری کرتا تو اس پر حد جاری کرتے تھے اور اللہ کی قسم اگر محمد کی بیٹی فاطمہ بھی چوری کرے تو میں اس کا ہاتھ بھی کاٹ دوں گا
◆☜ بلاشبہ یہی وہ اسلامی تعلیم ہے جو سارے عالم میں امن ومان کے بقاء کی ضمانت ہے
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H