╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 عدل واِنصاف 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۷) 🌸
✉️ نبی اکرم علیہ الصلوٰۃ والسلام کا عدل ✉️
﷽
💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞
☜📚 سیرتِ طیبہ علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کا ہر ہر ورق اِس بات پر گواہ ہے کہ نبی اکرم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے پوری زندگی ہرموڑ پر عدل وانصاف کا دامن پوری مضبوطی سے تھامے رکھا اور کسی موقع پر بھی بے جا طرف داری یا کمزور شخص سے پہلو تہی کا کوئی شائبہ آپ سے ظاہر نہیں ہوا چنانچہ آپ نے آخری حج کے موقع پر عالمی عدل ومساوات کا جو منشور پیش فرمایا وہ پوری اِنسانیت کےلئے مشعل راہ ہے
🌸 آپ نے ارشاد فرمایا 🌸
📚 یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ! إِنَّ رَبَّكُمْ وَاحِدٌ وَإِنَّ أَبَاكُمْ وَاحِدٌ أَلاَ لاَ فَضْلَ لِعَرَبِیٍّ عَلیَ عَجَمِیٍّ وَلاَ لِعَجَمِیٍّ عَلیَ عَرَبِیٍّ وَلاَ لأَحْمَرَ عَلیَ أَسْوَدَ وَلاَ لأَسْوَدَ عَلیَ أَحْمَرَ إِلَّا بِالتَّقْویٰ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ أَتْقكمْ 📚
[ الترغیب والترھیب حدیث ۴۳۷۱ حیاۃ الصحابة ۳/ ۴۰۸ ]
◆☜ اے لوگو! تمہارا پروردگار ایک ہے اور تم سب کے والد بھی ایک ہیں یعنی حضرت آدم علیہ السلام خبردار رہو کسی عربی کو عجمی پر کسی کالے کو گورے پر تقویٰ کے علاوہ کسی اعتبار سے فضیلت حاصل نہیں ہے بےشک تم میں سب سے باعزت شخص اللہ تعالٰی کی نظر میں وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ تقویٰ والا ہے
◆☜ خطبہ کے یہ بلیغ الفاظ انسانی مساوات کے سلسلہ میں اسلامی نظریہ کی وضاحت کےلئے کافی ہے اسلام میں شرافت کا اصل معیار رنگت نسل علاقائیت یا خاندان نہیں ہے بلکہ معیار شرافت ایمان عمل صالح تقویٰ اور اخلاق فاضلہ ہیں اور طبقاتی کشمکش جو دنیا میں رائج ہے وہ اسلام کے تصور مساوات سے بالکل جدا گا نہ ہے
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H