Article Image

◆☜ قسط نمبر (۶)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 عدل واِنصاف 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۶) 🌸
✉️ حکام کےلئے چند خاص ہدایات ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞

☜📚 عام طور پر اربابِ اقتدار اور حکمراں طبقہ کی طرف سے عدل وانصاف کی پامالی کا خطرہ زیادہ رہتا ہے خاص کر جب کہ اس کے ساتھ مادی منفعت اور خود غرضی شامل ہوجائے تو انصاف کا خون ہونا لازم ہے اس لئے اسلام نے فکری اور عملی طور پر اس کا خاص اہتمام کیا ہے کہ اربابِ حکومت حتی الامکان عدل وانصاف کے پابندرہیں اور ناانصافی سے دور رکھے جائیں
🌸 چنانچہ قرآن کریم میں فرمایا گیا 🌸
📚 اِنَّ اللّٰہَ یَاۡمُرُکُمۡ اَنۡ تُؤَدُّوا الۡاَمٰنٰتِ اِلٰۤی اَہۡلِہَا ۙ وَ اِذَا حَکَمۡتُمۡ بَیۡنَ النَّاسِ اَنۡ تَحۡکُمُوۡا بِالۡعَدۡلِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ نِعِمَّا یَعِظُکُمۡ بِہٖ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ سَمِیۡعًۢا بَصِیۡرًا 📚
[ سورۃ النساء ۵۸]
◆☜ بےشک اللہ تعالٰی تم کو حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے مالکوں کو ادا کر دو اور جب تم لوگوں کے درمیان فیصلے کرو تو انصاف سے فیصلہ کیا کرو اللہ تعالٰی تم کو اچھی نصیحت کرتا ہے بےشک اللہ تعالٰی سننے اور دیکھنے والا ہے
🌸 نیز حضرت داؤد علیہ الصلوٰۃ والسلام سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا گیا 🌸
📚 یٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلۡنٰکَ خَلِیۡفَۃً فِی الۡاَرۡضِ فَاحۡکُمۡ بَیۡنَ النَّاسِ بِالۡحَقِّ وَ لَا تَتَّبِعِ الۡہَوٰی فَیُضِلَّکَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ 📚
[ سورۃ ص ۲۶ ]
◆☜ اے داؤد! ہم نے آپ کو ملک میں نائب بنایا ہے لہذا آپ لوگوں میں انصاف سے حکومت کیجئے اور اپنی نفسانی خواہش پر نہ چلئے کہ وہ آپ کو اللہ تعالٰی کے راستہ سے ہٹا دے
🌸 اور نبی اکرم علیہ الصلوٰۃ والسلام کو ہدایت دی گئی کہ اگر کبھی فریقین کے درمیان فیصلہ کرنے کی نوبت آئے تو عدل وانصاف کا خاص خیال رکھیں چنانچہ ارشاد ہوا 🌸
📚 وَ اِنۡ حَکَمۡتَ فَاحۡکُمۡ بَیۡنَہُمۡ بِالۡقِسۡطِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الۡمُقۡسِطِیۡنَ 📚
[ سورۃ المائدہ ۴۲]
◆☜ اور اگر آپ فیصلہ کریں تو ان میں انصاف سے فیصلہ کریں یقیناً اللہ تعالٰی انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتے ہیں
🌸 نیز ایک خاص واقعہ کے پس منظر میں پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام کو یہ ہدایت دی گئی 🌸
📚 اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَیۡکَ الۡکِتٰبَ بِالۡحَقِّ لِتَحۡکُمَ بَیۡنَ النَّاسِ بِمَاۤ اَرٰىکَ اللّٰہُ ؕ وَ لَا تَکُنۡ لِّلۡخَآئِنِیۡنَ خَصِیۡمًا 📚
[ سورۃ النساء ۱۰۵]
◆☜ بےشک ہم نے آپ کی طرف سچی کتاب اُتاری ہے تاکہ آپ لوگوں میں انصاف فرمائیں جو کچھ اللہ تعالٰی آپ کو سمجھا دیں اور آپ خائنوں کی طرف سے دفاع مت فرمائیے
◆☜ اس طرح کی سب آیتوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اسلام پورے عالم میں حقیقی عادلانہ نظام قائم کرنا چاہتاہے جس میں کوئی اُونچ نیچ نہ ہو اور حق دار کا حق ادا کرنے میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہ رہے
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H