Article Image

◆☜ قسط نمبر (۴)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 عدل واِنصاف 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۴) 🌸
✉️ اِسلام کا نظامِ عدل ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞

☜📚 اسلام کی نظر میں ہرسطح پر عدل وانصاف کا قیام اِنسانیت کی بنیادی ضرورت اور اَنبیاء ورسل کی بعثت کے خاص مقاصد میں سے ہے چنانچہ ارشادِ خداوندی
📚 لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا بِالۡبَیِّنٰتِ وَ اَنۡزَلۡنَا مَعَہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡمِیۡزَانَ لِیَقُوۡمَ النَّاسُ بِالۡقِسۡطِ 📚
[ سورۃ الحدید ۲۵]
◆☜ ہم نے اپنے رسول واضح نشانیاں دے کر بھیجے ہیں اور ہم نے اُن کے ساتھ کتاب اور ترازو کو اُتارا تاکہ لوگ اِنصاف پر قائم رہیں
◆☜ اس آیتِ مبارکہ میں واضح طور پر یہ حقیقت بیان کردی گئی ہے کہ حضرات انبیاءعلیہم السلام کو تین چیزیں دے کر دنیا میں مبعوث کیا گیا تھا
◆☜(۱) کھلی ہوئی نشانیاں:—— جنہیں دیکھ کر یہ یقین ہوجائے وہ کہ وہ رسول واقعۃً اللہ کے پیغمبر ہیں اور ان کی لائی ہوئی ہدایات سو فیصد برحق ہیں
◆☜(۲) کتاب:—— یعنی وحی مقدس جو انسانوں کی ہدایت کےلئے رسولوں پر نازل کی گئی
◆☜(۳) میزان:—— یعنی حق وباطل کو جانچنے کا وہ معیار جو ترازو کی طرح تول کریہ بتلادے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط؟ جس کے ذریعہ سے اِفراط وتفریط سے بچنا ممکن ہو اور پورا اِنسانی معاشرہ ہرسطح پر عدل واِنصاف کا مظہربن جائے
🌸 اور ایک دوسری آیت میں ایمان والوں کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا گیا 🌸
📚 یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُوۡنُوۡا قَوّٰمِیۡنَ بِالۡقِسۡطِ شُہَدَآءَ لِلّٰہِ وَ لَوۡ عَلٰۤی اَنۡفُسِکُمۡ اَوِ الۡوَالِدَیۡنِ وَ الۡاَقۡرَبِیۡنَ 📚
[ سورۃ النساء ۱۳۵]
◆☜ اے ایمان والو! انصاف پر قائم رہو گواہی دو اللہ کی طرف اگرچہ تمہارا اپنا والدین کا یا رشتہ داروں کا نقصان ہو
🌸 نیز ارشاد فرمایا گیا 🌸
📚 وَ اِذَا قُلۡتُمۡ فَاعۡدِلُوۡا وَ لَوۡ کَانَ ذَا قُرۡبٰی 📚
[ سورۃ الانعام ۱۵۲]
◆☜ جب تم بات کیا کرو تو اس میں انصاف کا خیال رکھا کرو گوکہ وہ شخص قرابت دار ہی ہو
🌸 ایک اور جگہ ارشاد فرمایا گیا 🌸
📚 وَاُمِرۡتُ لِاَعۡدِلَ بَیۡنَکُمۡ 📚
[ سورۃ الشوریٰ ۱۵]
◆☜ اور مجھے حکم ہے کہ میں تمہارے درمیان عدل رکھوں
◆☜ اِن آیات سے معلوم ہوا کہ عدل وانصاف کے معاملہ میں رشتہ دار اور غیر رشتہ دار میں کوئی فرق نہ ہونا چاہئے بلکہ جو بات حق ہو اسی کو بہر حال پیش نظر رکھا جائے
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H