✨❄️ اِصلاحِ اَغلاط: عوام میں رائج غلطیوں کی اِصلاح ❄️✨
سلسلہ نمبر: 1751
🌻 والد کے جائیداد فروخت کرنے میں اولاد کا رکاوٹ بننا
📿 والد کے مال و جائیداد فروخت کرنے میں اولاد کا رکاوٹ بننے کا حکم:
اگر کوئی والد کسی ضرورت اور معقول مصلحت کی وجہ سے اپنی جائیداد فروخت کرنا چاہے تو اولاد کو اس پر اعتراض کرنے یا اس میں رکاوٹ بننے کا کوئی حق نہیں کیونکہ ہر شخص اپنی زندگی میں اپنے مال وجائیداد میں ہر جائز تصرف کا حق رکھتا ہے۔ البتہ اگر والد کا یہ اقدام نقصان دہ ہو تو ایسی مخصوص صورتحال میں اولاد کو چاہیے کہ وہ حکمت اور ادب کے ساتھ والد کو سمجھانے اور قائل کرنے کی کوشش کرے۔ نیز والد کو بھی چاہیے کہ وہ کسی معقول وجہ کے بغیر کوئی ایسا اقدام نہ کرے جو اس کے اور اس کے اہل وعیال کے لیے نقصان اور ضرر کا باعث بنے، بلکہ ایسے معاملے میں دانشمندی، مشاورت اور استخارے سے کام لے۔
☀️ رد المحتار:
الملك: ما من شأنه أن يتصرف فيه بوصف الاختصاص كما في «التلويح». (كتاب البيوع)
✍🏼۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H