Article Image

◆☜ قسط نمبر (۳)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 عدل واِنصاف 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۳) 🌸
✉️ علامہ ابن العربیؒ کا ارشاد ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞

☜📚 مفسر قرآن علامہ ابن العربیؒ نے فرمایاکہ
◆☜الف:—— بندہ اور اس کے رب کے درمیان عدل کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالٰی کے حق کو اپنے نفسانی تقاضہ پر ترجیح دی جائے اور اس کی خوشنودی کو اپنی مرضی پر مقدم رکھا جائے اور احکامِ شریعت کی پابندی کی جائے اور ممنوع باتوں سے بچاجائے
◆☜ب:—— اور اپنی ذات کے ساتھ عدل یہ ہے کہ اپنے آپ کو ہلاکت اور عذاب کے اسباب سے بچایا جائے اور ہر حال میں حرص ولالچ کے بجائے اتباعِ شریعت کو اور قناعت کو پیش نظر رکھا جائے
◆☜ج:—— اور دیگر لوگوں کے ساتھ عدل کا مطلب یہ ہے کہ ہر شخص سے خیر خواہی کا جذبہ ہو اور ہرسطح پر خیانت سے اور حق تلفی سے بچاجائے اور ظاہراً وباطناً کسی کو تکلیف نہ پہنچائی جائے اور دوسروں کی طرف سے پیش آمدہ ناگوار باتوں پر صبر کیا جائے
[ ملخصاً الجامع لاحکام القرآن للقرطبی ۱۰/ ۱۵۱]
◆☜ خلاصہ:—— یہ کہ عدل ایسی صفت ہے کہ اگر وہ ہماری زندگی میں راسخ ہوجائے تو عبادات بھی درست ہوجائیں معاملات بھی درست ہوجائیں معاشرت بھی درست ہوجائے دُنیا سے فساد مٹ جائے اور عالم جنت نظیربن جائے کیوں کہ سارے اَمن واَمان کی بنیاد عدل ہی ہے اللہ تعالٰی ہم سب کو ہر سطح پر عدل کی راہ اپنانے کی توفیق عطا فرمائیں آمِينْ يَا رَبَّ الْعَالَمِين
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H