╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۱۳)
◆☜ یہ سب امور ایسے ہیں کہ ان کا وجود بسا اوقات روزہ میں مخل نہیں ہوتا۔
◆☜ علیٰ ہٰذا، حج کے سے افعال بھی نماز میں پائے جاتے ہیں، اگر حج بیت اللہ میں احرام ہے تو یہاں تکبیر تحریمہ اس کے قائم مقام ہے۔ اگر وہاں طواف کعبہ اور وقوفِ عرفات ہے تو یہاں استقبال قبلہ اور قیام ہے۔ اگر وہاں سعی بین الصفا والمروہ ہے تو یہاں رکوع وسجود کے حرکات، اور جس طرح زکوٰۃ میں اپنے کل مالِ نصابی میں سے ایک مقدار معین کا خدا کی راہ میں صرف کرنا ضروری ہے، اسی طرح نمازی کو بھی یہی حکم ہے کہ اپنے رات دن کے اوقات میں سے کچھ وقت معین خدا کی رضامندی اور خوشنودی میں صرف کرے۔
◆☜ غرض یہی وہ عبادت ہے جو جمیع عبادات کو جامع ہے، تلاوت قرآن، کلمۂ شہادت، ذکرِ الہٰی اور دعاء وتسبیح سب اس میں پائی جاتی ہیں۔
◆☜ ان ہی وجوہ متذکرہ بالا کے سبب نماز سے افضل کوئی عبادت نہیں ہے۔ چنانچہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ دریافت کیا گیا کہ:
◆☜ ”ای الاعمال افضل؟“
◆☜ (یعنی تمام اعمال میں کون ساعمل افضل ہے؟)
◆☜ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا کہ: الصلوٰۃ لوقتھا۔ یعنی نماز کو اپنے وقت پر ادا کرنا۔ اور جب صحرائے محشر میں غلائق کے حاضر ہونے کےلئے صور پھونکا جائے گا اور وقت موعود پر سب اگلے پچھلے جزاء وسزاء پانے کےلئے جمع ہوں گے، تو اس سب عبادتوں سے پہلے نمازہی کا محاسبہ کیا جائے گا۔ اسی واسطے ایمان کی درستی اور عقائد کی اصلاح کے بعد نماز ہی کا مرتبہ ہے اور حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے ابتداء عمرہی سے اس عبادت کے خوگر ہونے کا حکم فرمایا۔ چنانچہ والدین کےلئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ:
◆☜ ”مروا اولاد کم بالصلوٰۃ وہم ابناء سبع سنین واضربوہم علیہا وہم ابناء عشرسنین“
◆☜ (یعنی اپنی اولاد کو اس وقت نماز کا حکم کرو جس وقت وہ سات برس کی عمر کے ہوجائیں اور جب دس سال کے ہوجائیں تو نماز پڑھنے کےلئے ان کو مارا کرو)
◆☜ غرض قرآن وحدیث نماز کی فضیلتوں سے لبریز اور پر ہے اور شارع علیہ السلام نے اس کے اوقات کی تعیین اور اس کے شرائط وار کان اور آداب کے بیان کرنے میں سب عبادتوں سے زیادہ اہتمام کیا ہے پس کامل انسان وہی ہے جو شرک اور مخلوق پرستی سے بیزار ہوکر اپنے پروردگار حقیقی کی عبادت احسن واکمل طریقہ پر کرتا رہے اور اپنے آرام وراحت سے دست بردار ہوکر اپنے خالق کے ادائے شکر میں تیار ومستعدرہے اور اس کے اوامرونواہی پرکار بند ہو کر حیات باقین اور ابدی آرام وراحت کی جستجو میں سرگرداں وکوشاں رہے۔
◆☜ حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی علیہ الرحمہ فَصَلِّ لِرَبِّكَ کی تفسیر کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ نماز ایک ایسی عبادت ہے جو دنیا میں کوثر کا نمونہ ہے۔
[ ماخوذاز رسالہ”الرشید“ شوال ۱۳۳۲ھ]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H