╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۱۲)
◆☜ اور نیز آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ:
◆☜ ”الصلوٰۃ الخمس والجمعۃ الی الجمعۃ ورمضان الیٰ رمضان مکفرات لما بینھن اذا اجتنبت الکبائر“
◆☜ (یعنی اگر گناہ کبیرہ سے پرہیز کیا جائے تو پانچوں نمازیں اور جمعہ سے جمعہ اور رمضان سے رمضان تک اپنے درمیان کے گناہوں کو دور کرنے والے ہیں)
◆☜ اور اسی طرح الہامی اور مقدس کتاب کی یہ آیت:
◆☜ اِنَّ الصَّلٰوۃَ تَنۡہٰی عَنِ الۡفَحۡشَآءِ وَ الۡمُنۡکَرِ
[ سورۃ العنکبوت ۴۵]
◆☜ (یعنی بیشک یقیناً نماز بے حیائی اور بری بات سے روک دیتی ہے)
◆☜ گنہگار ان امت کو کامل یقین دلاتے ہیں کہ جس شخص نے نمازوں کو حضور دل اور پاک نیت سے پورے پورے طور پر اداکیا۔ اور ان کے رکوع وسجود اور خشوع اور اس کے اذکار واشغال کو اچھی طرح بجالایا اور وقت پر ان کو پڑھا تو بالطبع ان کا یہ اقتضاء ہے کہ وہ شخص رحمت الہٰی کے نامتناہی دریا میں پہونچ جاتاہے جس کے سبب سے اس کے چھوٹے چھوٹے گناہ خس وخاشاک کی طرح دور ہوجاتے ہیں اور اس کی خطائیں لوح دل سے ایسی جھڑجاتی ہے جیسے موسم خزاں میں درختوں کے پتے۔
◆☜ علاوہ ازیں نماز ہی ایک ایسی عبادت ہے جو اسلام کی بقیہ عبادات کے ارکان کو بھی متضمن اور جامع ہے چنانچہ دیکھئے جیسا کہ صوم میں روزہ دار کو صبح سے شام تک نیت کے ساتھ کھانے پینے اور جماع سے باز رہنے کا حکم ہے۔ اسی طرح نمازی کو بھی عین نماز کی حالت میں لازمی طور پر اشیاء مذکورہ سے احتراز واجب ہے اور جیسا کہ مذکور الصدر چیزوں کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتاہے، ایسے ہی ان افعال کے ارتکاب سے نمازی کی نماز باطل ہوجاتی ہے بلکہ غور سے دیکھا جائے نفس کی بندش جس قدر اس کے مرغوبات سے نماز میں ہوتی ہے روزہ میں نہیں ہوتی، دیکھو! نماز پڑھنے والوں کو حکم ہے کہ نماز کی حالت میں گوشۂ چشم سے بھی غیراللہ کی طرف نہ دیکھو۔ بلکہ اپنی نظروں کو سجدہ گاہ پر رکھو، زبان کو بھی تلاوت اور ذکرِالہٰی کے سوا اور اذکار سے بچاؤ۔ اگر ہاتھوں سے دادوستد یا پیروں سے بے جاحرکت کرو گے تو نماز باطل ہوجائے گی۔ وغیرہ وغیرہ۔
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H