نحمده ونصلي على رسوله الكريم وعلى اله واصحابه اجمعين
دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام
افادات: حکیم الامت مجدد الملت حضرت اقدس مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ
فصل٣ _کا پہلا عنوان_
دعوت و تبلیغ سے غفلت کا نتیجہ
مسلمانوں کی بے حسی اور دوسری قوموں کی جرأت مندی!
{ہمارے لیے عبرت اور نصیحت}
جس کی خبریں اخباروں وغیرہ میں آپ کو بھی معلوم ہیں کہ ہمارے مسلمان بھائیوں کو دوسری قومیں مرتد بنا رہی ہیں ۔
_وَدُّوا لَوْ تَكْفُرُونَ كَمَا كَفَرُوا فَتَكُونُونَ سَوَاءً ۖ فَلَا تَتَّخِذُوا مِنْهُمْ أَوْلِيَاءَ._
مذکورہ آیت کا ترجمہ مفسر قرآں نے انوکھے انداز میں کیے ہیں لیکن حضرت حکیم الامت کے ترجمے سے اس وقت کی حالت کا اندازہ کر کے ہمیں عبرت ہوگی ۔
یہ ہے کہ کفار تو دل سے پسند کرتے ہیں کہ تم بھی کافر ہو جاؤ، تاکہ سب برابر ہو جائیں۔ آگے مسلمانوں کو ارشاد ہے کہ ان سے دوستی اور اتحاد مت کرو ۔
کیونکہ جب ان کی یہ حالت ہے کہ وہ دل سے تمہارا کافر بننا پسند کرتے ہیں تو لامحالہ وہ تم سے مل کر اسی کی کوشش کریں گے ۔
افسوس ! مسلمانوں کو تو ان سے ملتے ہوئے اس کا خطرہ بھی نہیں ہوتا کہ ان کو مسلمان بناںٔیں اور وہ ہر وقت دل میں یہی خیال رکھتے ہیں کہ مسلمانوں کو کافر بنائیں ، خدا کے واسطے تم ان سے دوستی اور اتحاد مت کرو،
ہاں تھوڑی سی اتنی رعایت کر دیا کرو کہ وہ تمہارے اخلاق کے گرویدہ ہو کر اسلام قبول کر لیں، مگر افسوس کہ وہ تو رات دن اس کوشش میں منہمک ہیں کہ پرانے مسلمانوں کو بھی کافر بنا دیں، اور ہمیں اس کی بھی پرواہ نہیں کہ ہمارے جو بھائی پہلے سے مسلمان ہیں انہی کو اسلام کے اندر رکھنے کی کوشش کریں۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے تو کس جان فشانی سے اسلام پھیلایا تھا۔
آج ہم اسے اپنی غفلت سے مٹا رہے ہیں ،
ہمارے اسلاف کے تو یہ کارنامے تھے کہ غیر قومیں ان میں خود بخود جذب (داخل) ہوتی تھی .
اگر تم غیر قوموں کو اپنے اندر جذب نہیں کر سکتے تو کم از کم اپنے بھائیوں کو تو ان میں جذب ہونے اور گرنے سے تھام لو،
ہم نے مانا کہ تمہیں غیر قوموں سے خود اپنا اندیشہ نہیں مگر اپنے بھائیوں کا تو غم ہونا چاہیے کہ غیر قومیں ان کو تباہ کر رہی ہے ۔۔
✍🏻 محمد مجاہد قریشی مانوی ضلع راںٔچور کرناٹک۔۔۔۔۔۔۔
اللّہ تعالیٰ ہم تمام کو اپنے اسلاف و اکابرین کے طور وطریق پر گامزن فرمائیں آمین ثم آمین
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H