★ لڑکا ہو یا لڑکی جب سیانے ہو جائیں ان کو علم دین پڑھائیں، قرآن شریف بڑی چیز ہے، کسی حالت میں ترک نہ کرنا چاہئے، یہ خیال نہ کریں کہ وقت ضائع ہوگا۔ اگر قرآن شریف پورا نہ ہوا آدھا ہی ہو یہ بھی نہ ہوا خیر کی طرف سے ایک ہی منزل پڑھا دی جائے، اس میں چھوٹی چھوٹی سورتیں نماز میں کام آئیں گی۔
★ ایک منزل پڑھانے میں کتنا وقت صرف ہوتا ہے؟ قرآن پاک کی یہ بھی برکت ہے کہ حافظ قرآن کا دماغ دوسرے علوم کے لئے ایسا مناسب ہو جاتا ہے کہ دوسرے کا نہیں ہوتا یہ رات دن کا تجربہ ہے۔
★ عورتوں کو کون سے علوم اور کتابیں پڑھائی جائیں؟ میں کہتا ہوں ان کو مذہبی تعلیم دیجئے فقہ پڑھایے تصوف پڑھائیے۔ قرآن کا ترجمہ و تفسیر پڑھائیے جس سے ان کی ظاہری باطنی اصلاح ہو۔ عورتوں کے لئے تو بس ایسی کتابیں مناسب ہیں جن سے خدا کا خوف جنت کی طمع اور شوق، دوزخ سے ڈر اور خوف پیدا ہو۔ اس کا اثر عورتوں پر بہت اچھا ہوتا ہے۔
★ اس لئے میں پھر کہتا ہوں کہ عورتوں کو وہ تعلیم جس کو پرانی تعلیم کہا جاتا ہے بقدر کفایت ضرور دینا چاہئے, وہی تعلیم اخلاق کی اصلاح کرنے والی ہے, جس سے ان کی آخرت اور دنیا سب درست ہو جائے, عقائد صحیح ہوں عادات درست ہوں معاملات صاف ہوں۔ اخلاق پاکیزہ ہوں!
® (التبلیغ ص ۲۷۲۶۳)
📗عورت کی اصلاحی روشنی
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H