╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 موبائل کے متعلق آداب 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ رابطہ کنندہ کے آداب
◆☜(۱) اولاً سلام کرنا۔
◆☜ قال النبیﷺ: السلام قبل الکلام
[ ترمذی، ابواب الاستیذان والآداب، باب السلام قبل اکلام، ۴/ ۹۹ح: ۴۶۹۹]
◆☜ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بات سے پہلے سلام کرنا چاہیے۔
◆☜(۲) فون کرنے والے کا خود اپنی پہنچان کروانا۔
[ موسوعۃ الآداب الاسلامیۃ: ۸۴۰]
◆☜(۳) بلاوجہ گھنٹی بجا کر کسی کو پریشان نہ کرنا۔
◆☜ قال النبیﷺ: المسلم من سلم المسلمون من لسانہ ویدہ
[بخاری، کتاب الایمان، باب المسلم من سلم المسلمون، ۱/ ۶، ح: ۱۰]
◆☜ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (کامل) مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ (کی ایذا) سے لوگ محفوظ رہے۔
◆☜(۴) اگر فون نہ اٹھایا جائے تو تین مرتبہ سے زیادہ رابطہ (MISS CALL) نہ کرنا۔
◆☜ قال النبیﷺ: اذا استأذن أحدکم ثلاثا فلم یؤذن لہ فلیرجع
[بخاری، کتاب الاستیذان، ثلاثا، ۴/ ۹۴۳ ح: ۶۴۴۵]
◆☜ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی تین مرتبہ اجازت طلب کرے اور اجازت نہ ملے تو واپس لوٹ جائے۔
◦•●◉✿ رابطہ کیے جانے والے کے آداب ✿◉●•◦
◆☜(۱) گھنٹی بجنے پر جواب دینا۔
[ ٹیلی فون کے آداب ومسائل، مؤلفہ: مولانا مرغوب صاحب لاجپوری مدظلہ: ۱۹]
◆☜(۲) بلا اشد ضرورت عورت کا فون پر جواب نہ دینا۔
◆☜ قال اللہ سبحانہ وتعالٰی: فَلَا تَخۡضَعۡنَ بِالۡقَوۡلِ فَیَطۡمَعَ الَّذِیۡ فِیۡ قَلۡبِہٖ مَرَضٌ
[ سورۃالأحزاب ۳۲]
◆☜ اللہ سبحانہ وتعالٰی کا ارشاد ہے: لہٰذا تم نزاکت کے ساتھ بات مت کیا کرو، کبھی کوئی ایسا شخص بےجا لالچ کرنے لگے جس کے دل میں روگ ہوتاہے؛ (بلکہ روکھا انداز اختیار کرو)۔
◆☜(۳) سلام کے بعد فوراً سامنے والے شخص کا تعارف حاصل کرنا۔ (جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازہ کھٹکھٹانے والے سے پوچھا مَن؟ یعنی کون ہے؟)
◦•●◉✿ فون کے عمومی آداب ✿◉●•◦
◆☜(۱) بلا ضرورت لمبی بات نہ کرنا۔
◆☜ قال اللہ سبحانہ وتعالٰی: وَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَنِ اللَّغۡوِ مُعۡرِضُوۡنَ
[ سورۃ المؤمنون ۳]
◆☜ اللہ سبحانہ وتعالٰی فلاح یاب مؤمنین کی صفات بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: اور جو لغو چیزوں سے منھ موڑے ہوئے ہیں۔
◆☜(۲) موسیقی والی گھنٹی نہ رکھنا۔
◆☜ قال ابن مسعود: الغناء ینبت النفاق فی القلب کماینبت الماء الزرع
[ سنن کبریٰ للبیہقی، کتاب جماح ابواب من تجوز شہادتہ، باب الرجل یفتی فیتخذ الغناء صناعۃ الخ، ۱۰/ ۴۷۷، ح: ۴۱۰۰۷]
◆☜ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: گانا دل میں نفاق اسی طرح بڑھاتاہے جس طرح پانی کھیتی کو بڑھاتاہے۔
◆☜(۳) فون کو اللہ کی اطاعت میں استعمال کرنا۔
[ موسوعۃ الآداب الاسلامیۃ: ۸۴۶]
◆☜(۴) بچوں کو موبائل کے استعمال سے دور رکھنا۔
[ موسوعۃ الآداب الاسلامیۃ: ۸۴۸]
◆☜(۵) فون کو اس طرح استعمال نہ کرنا جس سے دوسروں کو تکلیف ہو۔
[ موسوعۃ الآداب الاسلامیۃ: ۸۴۹]
◆☜(۶) موبائل پر زور زور سے باتیں نہ کرنا۔
◆☜ قال اللہ سبحانہ وتعالٰی: وَ اغۡضُضۡ مِنۡ صَوۡتِکَ
[ سورۂ لقمان ۱۹]
◆☜ اللہ سبحانہ وتعالٰی کا ارشاد ہے: اور اپنی آواز آہستہ رکھو۔
◆☜(۷) مسجد میں داخل ہوتے وقت فون کو بند کر دینا۔
◆☜(۸) دو آدمیوں کی باتوں کو ان کی اجازت کے بغیر تیسرے آدمی کا کان لگا کر یا کسی اور طریقے سے نہ سننا۔
◆☜ قال النبیﷺ: من استمع الٰی حدیث قوم وہم لہ کارھون، صب فی أذنیہ الآنک
[ المعجم الکبیرللطبرانی، کتاب العین، باب عکرمۃ عن عباس، ۱۱/ ۳۴۴، ح: ۱۱۹۶۰]
◆☜ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص لوگوں کی باتیں (چھپ کر) سنے حالانکہ وہ لوگ اس کو ناپسند کررہے ہوں، تو اس کے کانوں میں پگھلایا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا۔
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H