Article Image

◆☜ قسط نمبر (۱)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 عدل واِنصاف 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۱) 🌸
✉️ عدل کی حقیقت ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞

◆☜📚 آیت میں جن تین باتوں کا حکم دیا گیا ہے ان میں سے پہلی بات عدل ہے جس کے معنی برابری اور انصاف کے آتے ہیں اس کا تعلق زندگی کے ہر شعبہ سے ہے کہ آدمی ہر معاملہ میں عدل وانصاف سے کام لے اور جس چیز کا جو حق ہے وہ پوری طرح بجا لائے مثلاً عبادات کا حق یہ ہے کہ انہیں سنن وآداب کے ساتھ کیا جائے معاملات کا حق یہ ہے کہ حلال وحرام کا امتیاز رکھتے ہوئے ہر طرح کی حق تلفیوں سے احتراز کیا جائے معاشرت کا حق یہ ہے کہ نرم روی کے ساتھ وسعت ظرنی اور حسن اخلاقی کا مظاہرہ کیا جائے وغیرہ وغیرہ
◆☜ محمدبن کعب القرظی کہتے ہیں کہ ایک دن امیرالمؤمنین حضرت عمر بن عبدالعزیرؒ نے مجھے بلاکر پوچھا کہ عدل کی حقیقت مجھ سے بیان کرو تو میں نے کہا بہت خوب آپ نے بڑا اہم سوال کیا ہے سنئے عدل کا تقاضا یہ ہے کہ
◆☜ آپ اپنے سے چھوٹوں کےلئے باپ کی طرح بن جائیں
◆☜ اور اپنے سے بڑوں کےلئے بیٹے کی طرح سعادت مند بن جائیں
◆☜ اور اپنے ہم عمروں کے ساتھ بے تکلف بھائی جیسا برتاؤ کریں
◆☜ اور اپنی عورتوں کے ساتھ بھی اچھا معاملہ کریں
◆☜ اور مجرموں کو ان کے جرائم اور بدنی طاقت کے مطابق ہی سزائیں دیں اور صرف اپنے غصے کے تقاضے پر ایک کوڑا بھی نہ لگائیں ورنہ آپ حد سے تجاوز کرنے والے ہوجائیں گے
[ روح المعانی ۱۴/ ۳۲۰]
◆☜ سفیان بن عیینہؒ کا مقولہ ہے کہ تنہائی اور لوگوں کے سامنے دونوں جگہ یکساں عمل کرنا عدل ہے
[ روح المعانی ۱۴/ ۳۲۰]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H